Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی جناح اسپتال آئی سی یو وارڈ سے دوبارہ تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے


رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی جناح اسپتال آئی سی یو وارڈ سے دوبارہ تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے
 Posted on: 8/19/2016
رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی جناح اسپتال آئی سی یو وارڈ سے دوبارہ تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ گئے
ڈاکٹروں نے ذاکر قریشی کو واضح طور پر ہدایت کی تھی کہ وہ اب مزید بھوک ہڑتال پرنہ بیٹھیں اور اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں
ذاکر قریشی کا اصرار تھا کہ جب تک مہاجر قوم پر ظلم و زیادتیاں بند نہیں ہوتی وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہیں گے 
میں یا دوسرے ساتھی اگر گھر چلے جاتے ہیں تو ہماری قوم کی بقاء کی جدوجہد ادھوری رہ جائے گی، ذاکر قریشی کی میڈیا سے گفتگو 
میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقصد میں کامیاب کرے، ذاکر قریشی 
کراچی ۔۔۔19، اگست2016ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی جناح اسپتال آئی سی یو وارڈ سے کراچی پریس کلب پر لگائے گئے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں واپس پہنچ گئے ۔ڈاکٹروں نے ذاکر قریشی کو واضح طور پر ہدایت کی تھی کہ وہ اب مزید بھوک ہڑتال پرنہ بیٹھیں اور اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں لیکن ذاکر قریشی نے ڈاکٹروں نے بات نہیں مانی اور شدید اسرار اور ضد کرکے دوبارہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں آکر تادم مرگ بھوک ہرٹال پر آکر بیٹھ گئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک مہاجر قوم پر ظلم و زیادتیاں بند نہیں ہوتی وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہیں گے ۔ ذاکر قریشی جب خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے جیسے ہی بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچے تو رابطہ کمیٹی کے ارکان ، ذمہ داران وکارکنان نے ان کا استقبال کیا اور انکی ہمت اور جذبے کو سراہایا ۔ 
بعدازاں بھوک ہڑتالی کیمپ میں نقاہت اور ناسازی طبیعت کے باوجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو ہوئے ذاکر قریشی نے کہا کہ مہاجروں کی نسل کشی ، غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف حق پرستوں کی تادم مرگ بھوک ہڑتال جاری ہے ، جب میں اسپتال گیا تو ڈاکٹر وں نے طبی امداد دینے کے بعد واضح طور پر کہا کہ گھر چلے جائیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اگر میں یا دوسرے ساتھی اگر گھر چلے جاتے ہیں تو ہماری قوم کی بقاء کی جدوجہد ادھوری رہ جائے گی ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت میں دوبارہ تادم مرگ بھوک ہڑتال میں پہنچا ہوں میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقصد میں کامیاب کرے ۔

تصاویر

12/21/2024 6:49:56 PM