تادم مرگ بھوک ہڑتال کے تیسرے دن دوپہر 2 بجے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی
ڈاکٹروں نے فوری طور پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے ذاکر قریشی کو جناح اسپتال منتقل کردیا
جناح اسپتال میں ذاکرقریشی کو انتہائی ناساز طبیعت کے باعث آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا
ذاکر قریشی 17اگست بدھ کی شب 8بجے دیگر ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ ہمت، جرات، حوصلے اور جذبے کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے
ذاکر قریشی کا آج 43 گھنٹے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہنے کے باعث بی بی اور شوگر ڈاؤن ہوگیا
ڈاکٹروں کے مطابق ذاکر قریشی کے جسم کے اندر انتہائی درد اور پیشاب میں رکاوٹ بھی ہے
بھوک ہڑتال اسپتال میں بھی جاری رہے گی، محفوظ یار خان کا بھوک ہڑتالی شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔19، اگست2016ء
کراچی پریس کلب کے باہر کی جانے والی تادم مرگ بھوک ہڑتال کے تیسرے دن دوپہر 2بجے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ذاکر قریشی کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی اور انہیں ڈاکٹروں نے فوری طور پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے زریعے جناح اسپتال ریفرکردیاجہاں ان کا چیک کرنے کے بعد انہیں آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق ذاکر قریشی کی حالت انتہائی خراب ہے ۔ ذاکر قریشی 17اگست بدھ کی شب 8بجے دیگر ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ ہمت، جرات، حوصلے اور جذبے کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے آج 43گھنٹے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہنے کے باعث ان کا بی بی اور شوگر ڈاؤن ہوگیا ، ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم کے اندر انتہائی درد اور پیشاب میں رکاوٹ بھی ہے ۔
دریں اثناء رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یار خان نے اس موقع پر بھوک ہرتالی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھوک ہڑتال اسپتال میں بھی جاری رہے گی ، بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد جناب الطا ف حسین پر تن من دھن سب قربان کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے ایک ایک ذمہ دار اور کارکن کو جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔