قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور پارلیمانی لیڈر نویدقمر کا کراچی پریس کلب کے باہرایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ
پاکستان پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفدنے ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار، اراکین رابطہ کمیٹی اور بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہنماؤں سے ملاقات کی اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا
کراچی ۔۔۔18، اگست2016ء
قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ اورپارلیمانی لیڈرنویدقمرپرمشتمل پاکستان پیپلزپارٹی کے دورکنی نمائندہ وفدنے جمعرات کودوسرے روز کراچی پریس کلب کے باہرایم کیو ایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کیا اورایم کیوایم کے سینئرڈپٹی کنوینرڈاکٹرمحمدفاروق ستار ،اراکین رابطہ کمیٹی اوربھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم رہنماؤں اور منتخب نمائندوں سے ملاقات کی اوراپنی اوراپنی جماعت کی جانب سے مکمل اظہاریکجہتی کیا۔قبل ازیں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے خورشیدشاہ اورنویدقمرکے ہمراہ وفدپیپلزپارٹی کے وفدکوقائدتحریک جناب الطاف حسین ،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،کیمپ میں موجودایک ایک کارکن خصوصاً بھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کی جانب سے خوش آمدیدکہا اوران کاشکریہ اداکیا۔ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے سید خورشید شاہ اورنویدقمرکوکراچی آپریشن کے دوران مہاجروں خصوصاً ایم کیوایم پرڈھائے جانے والے مظالم ،کارکنان کی گرفتاریوں،جبری گمشدگیوں اورماورائے عدالت قتل کے واقعات کی تفصل سے آگاہ کیااورانہیں بتایاکہ کس طرح ملک کی چوتھی اورسندھ کی دوسری بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو دیوارسے لگایاجارہاہے جس کے باعث ایم کیوایم تادم مرگ بھوک ہڑتال جیسے انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوئی۔ سید خورشید شاہ اورنویدقمرنے ایم کیوایم پر ڈھائے جانے والے مظالم پرافسوس کا اظہار کیا اور اس کے سدباب کے لئے آوازاٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
تصاویر