Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں، غیر قانونی گرفتاریوں اور مہاجر کرش متعصبانہ آپریشن کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ متین یوسف


پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں، غیر قانونی گرفتاریوں اور مہاجر کرش متعصبانہ آپریشن کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ متین یوسف
 Posted on: 8/18/2016
پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں، غیر قانونی گرفتاریوں اور مہاجر کرش متعصبانہ آپریشن کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ متین یوسف
مہاجر قوم کے سیاسی، معاشی، سماجی، جسمانی قتل عام ، مہاجر کارکنان کیپر ظلم و تشدد، ماورائے عدالت قتال سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر امریکہ میں بھی بھوک ہڑتال کی جارہی ہے 
بھوک ہڑتال سمیت امریکہ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سیل کا مشترکہ اجلاس سینٹرل آرگنائزر متین یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا
واشنگٹن ڈی سی:۔۔18؍ اگست 2016ء 
مہاجر قوم کے سیاسی، معاشی، سماجی و جسمانی قتل عام، مہاجر کارکنان پر غیر قانونی جبر و تشدد، ماورائے عدالت قتل ، مہاجر کارکنان کو رینجرز اور قانون کے نفاذ کے ذمہ دار دیگر اداروں کی جانب سے جبری لاپتہ کئے جانے، دھونس و دھمکی و لالچ سے وفاداریاں تبدیل کرانے، جرائم پیشہ و ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ایم کیو ایم سے خارج شدہ عناصر کو کراچی اور مہاجر عوام پر جبری مسلط کئے جانے سمیت انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں پر متحدہ قومی موومنٹ امریکہ بھی بھوک ہڑتال کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور کمیونیکیشن و میڈیا سیل کا مشترکہ اجلاس سینٹرل آرگنائزر متین یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی شمیم صدیقی، عارف صدیقی، گل محمد، کامران حیدر، عدنان نقوی، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے انچارج عمران حسین اور جوائنٹ انچارج محمد شاہد فرہاد نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے دنوں میں ایم کیو ایم امریکہ کے کارکنان و ذمہ داران کی جانب سے بھوک ہڑتال اور امریکہ بھر میں بڑے احتجاجی مظاہروں کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ ایم کیو ایم امریکہ کے اعلامیہ کے مطابق ایم کیو ایم امریکہ مہاجر کارکنان پر جبر و تشدد اور مہاجر قوم کی نسل کُشی کے خلاف امریکی شہر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے جارہی ہے اور اس سلسلے میں امریکی قانون کے تحت بھوک ہڑتال کیلئے درکار اجازت نامہ کیلئے ضروری درخواست متعلقہ ادارے کو جمع کرادی گئی ہے۔ اجازت نامہ موصول ہوتے ہی اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا جائے گا واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے گزشتہ روز ایم کیو ایم امریکہ و کینیڈا کے کارکنان کے جنرل ورکرز سے خطاب کیا تھا اور یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایم کیو ایم کراچی میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے جارہی ہے جس پر ایم کیو ایم کے کارکنان نے بھی امریکہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے پر اصرار کیا تھا جس پر قائد تحریک الطاف حسین نے چار کارکنان عارف صدیقی، گل محمد، ارشد حسین اور امبر خان کو امریکی قوانین کیکی پابندیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھوک ہڑتال کی اجازت دی تھی۔اجلاس کے شرکاء سے اپنے مختصر خطاب میں سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کہا کہ ہم پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے ذمہ داران و کارکنان کے گھروں پر چھاپوں، غیر قانونی گرفتاریوں اور مہاجر کرش متعصبانہ آپریشن اور مہاجر قوم کی نسل کُشی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف نہ صرف بھوک ہڑتال کی جائے گی بلکہ اہم شہروں میں پاکستانی سفارت اور قونصل خانوں پر بڑے مظاہرے بھی کئے جاہءں گے۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے رابطہ کرکے انہیں پاکستان ۶۰ ملین سے زائد مہاجروں پر ظلم ، ذیادتیوں اور ۷۰ سالوں سے روا استحصال سے آگاہ کیا جائے گا۔ غیر قانونی چھاپوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ۱۵۰ سے زائد جبری گمشدگیوں اور حالیہ جاری رینجرز آپریشن میں۶۰ سے زائد ماورائے عدالت قتال سمیت مختلف ریاستی آپریشنوں میں ۲۵۰۰۰ بے گناہ مہاجروں کے قتل کے شواہد بھی فراہم کئے جایءں گے۔ انہوں نے کہا کے ظلم اپنی آخری حدوں کو پار کرچکا ہے اور اب ہم مزید ستم برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔ 


12/21/2024 7:18:23 PM