مہاجروں کے سیاسی ، معاشی ، سماجی ، تعلیمی ، جسمانی قتل عام ، کارکنان کے گھروں و دفاتر پر غیر آئینی و غیر قانونی چھاپوں ، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ایم کیوایم کی’’تادمِ مرگ بھوک ‘‘ ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہوگئی
تادمِ بھوک ہڑتال پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اسلم آفریدی ، ذاکر قریشی ، ایم پی اے یوسف شاہوانی ، سی ای سی کے کونسل کے رکن رفیع اکبر ، MOC کے ارکان اسد اللہ خان اور وسیم احمد ترک بدھ کی شب 8بجے بیٹھے تھے
تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے افراد کو جمعرات دوپہر 12بجے تک 17گھنٹے ہوچکے ہیں
دوسرے دن رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے افراد کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کے جذبے اور ہمت کو سراہا
کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پر ست سینٹر ، ارکان اسمبلی اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
کراچی ۔۔۔18، اگست2016ء