جناب الطاف حسین کی60ویں سالگرہ لٹریچرکمیٹی کی جانب سے جناب الطاف حسین خطابات اورفکری نشستوں پرمشتمل DVDکااجراء
کراچی ۔۔۔17،ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے پرمسرت موقع پرایم کیوایم لٹریچرکمیٹی کی جانب سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے خطابات اور فکری نشستوں پر مشتمل DVD کااجراء کیاگیااس موقع پررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اراکین رابطہ کمیٹی اورلٹریچرکمیٹی کے انچارج کے ہمراہ DVDکااجراء کیا۔جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پرلٹریچرکمیٹی کی جانب سے جناح گراؤنڈمیں خصوصی اسٹال لگائے گئے تھے جہاں انتہائی کم نرخوں پرتنظیمی لٹریچراورجناب الطاف حسین کے خطابات وفرمودات پرمشتمل کتابچے دستیاب تھے۔