جناح گراؤنڈ میں قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے مرکزی اجتماع میں آتش بازی کا شاندار مظاہر ہ کیا گیا
کراچی ۔۔۔17،ستمبر2013ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ مرکزی اجتماع میں جناب الطاف حسین کے فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کے بعد آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا ۔ اسٹیج کے عقب سے کئے جانے والے آتش بازی کا یہ مظاہرہ کافی دیر تک جاری رہا جس سے آسمان مختلف رنگوں سے بھرا دکھائی دیا ۔ اس موقع پر آتش بازی کے مظاہرے سے سالگرہ کے اجتماع کے شرکاء باالخصوص خواتین اور بچوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔