میاں نواز شریف سے اپیل کہ وہ قومی اسمبلی سے نوجوانوں کی شادی سے پہلے بلڈٹیسٹ کرانے کابل پاس کرائیں،جناب الطاف حسین
کراچی ۔۔۔17، ستمبر2013ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سے اپیل کہ وہ قومی اسمبلی سے نوجوانوں کی شادی کے حوالے بلڈٹیسٹ کرانے کابل پاس کرائیں ایم کیوایم اس بل کی مکمل حمایت کریگی۔یہ بات جناب الطاف حسین نے اپنی 60سالگرہ کے موقع پرٹیلی فونک خطاب کے دوران کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جونوجوان لڑکے اورلڑکیاں شادی کرناچاہتے ہیں چاہئے وہ لومیرج کریں چاہیے ارینج میرج کریں،خداراوہ نوجوان شادی سے پہلے اپنابلڈٹیسٹ اورمکمل چیک اپ ضرورکروائیں۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح بغیرچیک اپ اوربلڈٹیسٹ کے شادیاں کرکے بیماربچے پیدانہ کریں جوقوم پربوجھ ثابت ہو۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف اورقومی اسمبلی میں اکثریت رکھنے والی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی کہاکہ وہ قومی اسمبلی سے مشترکہ طورپرایک بل پاس کرائیں کہ جونوجوان لڑکے لڑکیوں کاشادی کرنے جارہے ہوں اپنابلڈٹیسٹ کسی لیباری میں ضروری کرائیں تاکہ ہم قوم کوبیمارنسل دینے کے بجائے صحت میں نسل اوربچے دے سکیں۔