ٹیلی ویژن کے اینکر پرسنز اپنی کرسی پر منصف بن کر بیٹھیں اور اتحاد واتفاق کی بات کریں ، الطاف حسین کی اپیل
کراچی ۔۔۔17، ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے ٹیلی ویژن کے اینکر پرسنز سے اپیل کی ہے کہ وہ خدارا اپنی پسند نا پسند کو علیحدہ رکھیں اور اینکر پرسنز کی کرسی پر منصف بن کر بیٹھیں ۔ یہ اپیل انہوں نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں اپنی 60ویں سالگرہ کے مرکزی اجتماع کے شرکاء سے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہی ۔ انہوں نے کہاکہ اینکر پرسنز پاکستان کی بہتری کیلئے سوچیں ، اپنی مرضی و منشاء سے کسی دوسری کی یا مخالف کی ٹانگیں نہ کھنچیں اور کسی کی پگڑی نہ اچھالیں بلکہ اینکر پرسنز بھی اتحاد ، بھائی چارے کی بات کریں تاکہ سب پاکستان کی سالمیت ، خوشحالی اور بقاء کیلئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اس کی حفاظت کرسکیں ۔