قائد تحریک کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایم کیوایم ویڈیو سیکشن کی جانب سے ’’علم سب کیلئے ‘‘ کے عنوان پر اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا
ڈرامہ میں فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے باعث علم کے حصول کیلئے مشکلات اور اس کے خلاف قائد تحریک
کی جہدمسلسل کو ڈرامہ کے کرداروں نے زبردست انداز میں اجاگر کیا
سالگرہ کے اجتماع کے شرکاء نے ڈرامہ ملک میں دوہرے تعلیمی اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف شعوری بیداری کا ذریعہ قرار دیا
کراچی ۔۔۔18، ستمبر2013ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ اجتماع میں ایم کیوایم ویڈیو سیکشن کی جانب سے ’’علم سب کیلئے ‘‘ کے عنوان سے اسٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا۔ ڈرامہ میں ملک میں رائج دوہرے تعلیمی نظام اور فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرادانہ نظام کے باعث علم کے حصول کیلئے مشکلات اورحائل رکاوٹوں اور ان کے خلاف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جہد مسلسل کو ڈرامہ کے کرداروں نے اپنی اداکاری سے زبردست انداز میں اجاگر کیا ۔اجتماع کے شرکاء نے ڈرامہ کے کرداروں اور ان کی سحر انگیز اداکاری پر تالیاں بجاکر خراج تحسین پیش کیا اور جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام اور دوہرے تعلیمی نظام کے خلاف اس قسم کے اسٹیج ڈراموں کوملک میں شعوری بیداری کا بہترین ذریعہ قرار دیا ۔ڈرامہ کے پروڈیوسر منصوماماجبکہ ڈائریکٹر ور رائٹر سعاد ربانی ہیں ۔