Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کیا کراچی میں اچھے کام کی قیمت ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی سازش کرکے وصول کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


کیا کراچی میں اچھے کام کی قیمت ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی سازش کرکے وصول کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 8/4/2016 1
کیا کراچی میں اچھے کام کی قیمت ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی سازش کرکے وصول کی جارہی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی آپریشن کیلئے اے پی سی میں دو سال کا مینڈیٹ دیا گیا تھا لیکن اب تک دوبارہ سیاسی جماعتوں سے مینڈیٹ نہیں لیا گیا، فاروق ستار
منحرفین کو اسٹیبلشمنٹ کی کھلی سپورٹ حاصل ہے، یہ معمہ بھی حل نہیں ہوا کہ جو کل تک غیر مطلوب تھے وہ آج مطلوب کیوں ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار 
مائنس وسیم اختر کے ایم سی اور مائنس الطاف حسین ایم کیوایم ایک پولیٹیکل ایجنڈا ہے، ڈاکٹر فارو ق ستار
بروز اتوار عائشہ منزل سے مزار قائد تک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی پریس کلب پر ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال کے پہلے روز اختتام کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔4، اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار نے سوال کیا ہے کہ کیا کراچی میں اچھے کام کی قیمت ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی سازش کرکے وصول کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی شائبہ نہیں رہا کہ ایم کیوایم کے منحرفین کو اسٹیبلشمنٹ کی کھلی سپورٹ حاصل ہے ،یہ معمہ بھی حل نہیں ہوا کہ جو کل تک غیر مطلوب تھے وہ آج مطلوب کیوں ہوجاتے ہیں اور زبردستی کسی ایف آئی آر میں کیوں فٹ کردیئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن کیلئے اے پی سی میں دو سال کا مینڈیٹ دیاگیا تھا لیکن اب تک دوبارہ سیاسی جماعتوں سے مینڈیٹ نہیں لیا گیا اور بغیر کسی سیاسی جماعت کی مشاورت کے بغیر آپریشن میں توسیع کی جارہی ہے لیکن جو قیمت وصول کی جارہی ہے وہ بہت خوفناک ہے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی غیر قانونی ، گرفتاریوں ،چھاپوں، جبری گمشدگیوں، جھوٹے، بے بنیاد مقدمات، سیاسی سرگرمیوں پرغیراعلانیہ پابندی اور قائد تحریک الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر غیرآئینی قدغن کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کے پہلے روز اختتام کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ہم کراچی آپریشن کے دوران ہزاروں غیر قانونی چھاپے ، گرفتاریاں ، ماورائے عدالت قتل ، جبری گمشدگی پر احتجاج کرتے رہے اور صبر کا مظاہرہ کرتے رہے ،جو نئی گرفتاریاں ہورہی ہیں اور چھاپے مارے جارہے ہیں ان گرفتار شدگان کو بھی ایک ایک دو دو ماہ ہوگئے ہیں جبکہ مارچ کے مہینے سے گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا تھا تین مارچ کو ہمارے منحرفین کو پیرا شوٹ کے ذریعے کراچی میں اتارا گیا اور ان پر مشتمل ایک جماعت بنائی گئی ،جو لوگ گرفتار کئے گئے ہیں وہ جبری گمشدہ کردیئے گئے ہیں اور اب تک عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا ، اسی طرح جھوٹے مقدمات بنانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب کوئی شائبہ نہیں ہے کہ منحرفین کو اسٹیبلشمنٹ کی کھلی سپورٹ حاصل ہے،یہ معمہ بھی حل نہیں ہوا کہ جو کل تک غیر مطلوب تھے وہ آج مطلوب ہوجاتے ہیں اور زبردستی کسی ایف آئی آر میں فٹ کردیئے جاتے ہیں ، دس دس سال پرانی ایف آئی آر ، نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر اور مقدمے میں اچانک ایک سیاسی فیصلہ ہوتا ہے اور ایم کیوایم کا ایک رہنما یا کارکن مطلوب ہوجاتا ہے جس کا کسی جے آئی ٹی میں اور ایف آئی آر میں نام شامل نہیں ہے اور اچانک وہ وانٹڈ ہوجاتا ہے اورایف آئی آر میں ان کا نام ڈال دیاجاتا ہے ۔ اسی طرح جو وانٹڈ لوگ ہیں انہیں ڈرائی کلنگ کرکے سو خون معاف کردیئے جاتے ہیں اور وانٹڈ لوگ ان وانٹڈ ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سے ایک مرتبہ پھر واضح ہوگیا ہے کہ اس کا ایک سیاسی ایجنڈا اور مقصد ہے وہ یہ ہے کہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگایاجائے ، کرش اور کمزور کیاجائے اور ایم کیوایم کو تقسیم کیاجائے اور ایم کیوایم میں سے کچھ لوگوں کوبلیک میل کرکے ، جھوٹے مقدمات بنا کر انہیں ڈرا دھما کر ایم کیوایم چھوڑنے پر مجبور کیاجائے اور ایم کیوایم منحرفین کی ایک جماعت میں شامل کرایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم پھر سراپااحتجاج ہوکر باہر آئے ہیں ، آپ نے اچھا کام کیا تو ہم سب نے اس کو سراہا لیکن کیا آج اس کی قیمت ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی سازش کرکے لی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں دو سال کا مینڈیٹ کراچی آپریشن کیلئے دیا تھا لیکن اب تک دوبارہ سیاسی جماعتوں سے مینڈیٹ نہیں لیا گیا اور بغیر کسی سیاسی جماعت کی مشاورت کے بغیر آپریشن میں توسیع کی جارہی ہے لیکن جو قیمت وصول کی جارہی ہے وہ بہت خوفناک ہے ، کراچی کو تباہ کرکے ، ایم کیوایم کے سیاسی حقو ق سلب کرکے ، جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرکے ، چھاپے مار کر بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیاجارہا ہے اور گرفتار کارکنان اور جبری گمشدہ کارکنان بازیاب ہوکر پی ایس پی میں چلے جاتے ہیں اس پر ہمیں خوشی ہوئی ہے ، آپ ویڈیودیکھیں کہ وہ رو رہے ہیں جیسا کہ انہیں نئی زندگیاں بخشی گئی ہیں ، کون انہیں زندگی دے رہا ہے اور ان کی زندگیوں کے فیصلے کررہا ہے ، کونسے ایسے ادارے ہیں جو گمشدہ کارکنان کو زندگیاں دینے کافیصلہ کررہے ہیں ۔کیا کوئی آئین و قانون، حکومت اور ادارے اس صورتحال کا نوٹس لیں گے ، پی ایس پی والوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ لاپتہ کارکنان ایجنسیوں نے ہمارے حوالے کئے ہیں اس کے بعد سپریم کورٹ کو سوموٹو ایکشن لینا چاہئے کہ یہ کارکنان کن کی تحویل میں تھے آخر اس سوال کا جواب ملنا چاہئے اور تحقیقات ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم لانڈھی کے کارکن ریاض الحق جس نے وفاداری تبدیل کرنے سے انکار کردیا تھا اس کی تشدد زدہ لاش ملتی ہے ، دنیا فیصلہ کرلے اور میڈیا بھی آواز اٹھائے کہ جو زندہ بازیاب ہوئے وہ کس کی تحویل میں تھے وہ رو کیوں رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ5مئی کو آفتاب احمد کو رینجرز حراست میں تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا ، اس کی انکوائری رپورٹ اب تک نہیں آئی ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ آفتاب احمد کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے لیکن آج 4اگست ہوگئی ہے ، تین ماہ ہوگئے ہیں اب تک آفتاب احمد کی انکوائری کا کچھ نہیں پتا ۔ ڈیو پراسس آف لاء فالو ہونا چاہئے ، ہم آئین کی بالادستی کیلئے ایک احتجاجی پروگرام لیکر باہر آئے ہیں اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا اور معاملہ اسی طرح جاری رہا اور لیکن مانیٹرنگ کمیٹی نہیں بنائی گئی اگر یہ کمیٹی بنا دی جاتی تو اتنا ظلم نہیں ہوتا اور کراچی کو صحیح معنوں میں دیرپا امن ملتا ۔ انہوں نے کہاکہ جو اصل طالبان دہشت گرد اور کالعدم تنظیمیں ہیں انہیں کھلی چھوٹ حاصل ہے اور وہزکوٰہ ، فطرہ بھی جمع کرتی ہیں یہ کتنی قومی منافقت ہے کہ رینجرز اور پولیس کی گاڑی کے زیر سایہ لشکر جھنگوی کے لوگ زکوۃ فطرہ جمع کریں اور ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن پر پابندی عائد ہو۔ انہوں نے کہاکہ وسیم اختر کو شہرکا میئر نامزد کیا گیا جنہیں کھوکھلے اور بے بنیاد الزامات میں ملوث کیا گیا وہ عدالت میں گئے ضمانت قبل از گرفتاری لے لی لیکن اچانک پیشی پر وسیم اختر کو گرفتار کرلیاجاتا ہے ، وسیم اختر جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہ کر میئر بن بھی گیا تو آپ نے اپنی خواہش کو پورا کرنے اور وسیم اختر کو میئر بننے سے روکنے کیلئے آئین وقانون کو ایک طرف رکھ کر اپنی خواہش کی تکمیل کی ہے گویا آپ کی خواہش آئین و قانون سے زیادہ بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مائنس وسیم اختر کے ایم سی اور مائنس الطاف حسین ایم کیوایم ایک پولیٹیکل ایجنڈا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، کورکمانڈ کراچی نوید مختار ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مطالبہ کیا کہ کوئی فورم بنایاجائے جو ہماری شکایت کو سنیں اور فریق مخالف کو بلا کر بیان لے اور جھوٹ اور سچ کا فیصلہ کرے ۔ صرف بے حسی سے کام نہیں چلے گا ، سیاسی مسئلہ ہے تو سیاسی مسئلے سے حل نکالیں ، کراچی میں رینجرز کوڈھائی سال ہوگئے ہیں اور اختیارات پربات آئے تو صرف کراچی میں ہی دیئے جائیں ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ باقی سندھ میں آپریشن پولیس کرے گی اور کراچی میں رینجرز کرے گی لیکن یہ بھی بتایاجائے کہ کراچی میں پولیس کب آپریشن کرے گی ۔جب اپنے عمل سے آپ ثابت کررہے ہیں کہ کراچی پورے سندھ سے مختلف ہے تو یہ کہ دیں کہ کراچی آپ سے نہیں سنبھل رہا توکراچی کوالگ صوبہ بنا دیں ۔ ہمیں آزمائیں اور ہمیں موقع دیں ہم یہ کام کرکے دکھائیں گے ۔ ڈاکٹر فارو ق ستار نے کہاکہ کل بروز جمعہ بھوک ہڑتال کا دوسرا دن ہوگا اوراتوار کو بڑی اورعظیم الشان ریلی کا انعقاد کیاجائے گا جو کہ عائشہ منزل سے شروع ہوگی اورمزار قائد پر ختم ہوگی ۔ اس کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا جس میں پورے سندھ سے اس میں لوگ شریک ہوں گے۔
 
تصاویر


7/19/2024 4:23:40 AM