پراپرٹی کیس میں تاریخی فیصلے پرایم کیو ایم برطانیہ کی جانب سے ہفتہ تشکر بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان
ایم کیو ایم برطانیہ کے ہفتہ تشکر کے سلسلے کا مرکزی پروگرام ہفتہ 27جولائی کو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پر کیا جائیگا
لندن…21جولائی 2024 ئ
ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ نے آج یوکے یونٹ کے جنرل ورکرز اجلاس میں طے کردہ ہفتہ تشکر بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان سے کہاہے کہ وہ قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین بھائی کے حق میں عدالتی فیصلے پر بھرپور انداز سے جشن منانے کا اہتمام کریں اور اس موقع پر تحریک کے تمام شہدا کو خراج تحسین بھی پیش کریں۔یوکے یونٹ کے جنرل ورکرز اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ ایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام ہفتہ تشکر کے سلسلے کا مرکزی پروگرام بروز ہفتہ 27جولائی کو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ پر کیا جائیگا جہاں تمام ساتھی اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کریںگے اورعدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم یوکے کمیٹی اس سلسلے میں ایک وڈیو بریفنگ اور لائیو ٹک ٹاک براڈ کا اہتمام کرکے فیصلے کے اہم نکات کو عوام کے سامنے رکھے گی ۔ اس کے علاوہ یوکے چیپٹر کے ذیلی یونٹس بھی اس حوالے سے ٹک ٹاک پر لائیو براڈز کریں گے ۔ہفتہ تشکر کو مزید اجاگر کرنے کے لئے کارکنان سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو لاگ بھی جاری کریں گے ۔