ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی ، ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا اوررابطہ کمیٹی کے معاون اطہرعزیزنے ایم کیوایم کے سینئر کارکن وجیہہ احمد کی عیادت کی
لندن…23 جولائی 2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر مصطفےٰ عزیزآبادی ،ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا اوررابطہ کمیٹی کے معاون اطہرعزیزنے آج لندن میں ایم کیوایم کے سینئر کارکن وجیہہ احمد کے گھرجاکران کی عیادت کی ۔ وجیہہ احمد کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور چند روز قبل مقامی اسپتال میں ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے۔ اراکین رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے وجیہہ احمد کو گلدستہ پیش کیا،ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحتیابی کے لئے دعاکی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وجیہہ احمد کو پراپرٹی کیس میں کورٹ آف اپیل کی جانب سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے حق میں آنے والے فیصلے کی مبارکباد بھی پیش کی ۔