Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی - الطاف حسین


 فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہماری جدوجہد جاری   رہے گی - الطاف حسین
 Posted on: 7/26/2024

فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہماری جدوجہد جاری   رہے گی - الطاف حسین

 ۔ مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرنے کے 27 ویں یوم تاسیس کے موقع پرپیغام

لندن۔۔۔26، جولائی2024ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ملک بھرمیں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی چاہتی ہے اور فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کرنے کے 27ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم فلسفہ حقیقت پسندی اورعملیت پسندی کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ چاہتے ہیں، ہم نے ملک کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ غریب ومتوسط طبقہ کے باصلاحیت افراد کو اسمبلیوں میں بھیجا اورپورے ملک کو یہ پیغام دیالیکن ہمارا راستہ روکاجاتا رہا ، ہماری تحریک پر متعددمرتبہ شب خون ماراجاتارہا لیکن ہمارا قافلہ چلتا رہا اور 26، جولائی1997ء کو مہاجرقومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کردیااورملک کی نسلی ولسانی اکائیاں MQM کے قافلے میں شامل ہوئیں ۔ ایم کیوایم کوپورے ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لئے ایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن کیاگیا، ہماری سیاسی سرگرمیوں پرآج پابندی عائد ہے لیکن آج بھی ہمارا عزم ہے کہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ 
٭٭٭٭٭


12/21/2024 6:13:21 PM