Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں جاری حالیہ آپریشن میں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں ماورائے عدالت قتل عام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، کنور نوید جمیل


کراچی میں جاری حالیہ آپریشن میں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں ماورائے عدالت قتل عام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، کنور نوید جمیل
 Posted on: 7/9/2016 1
کراچی میں جاری حالیہ آپریشن میں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں ماورائے عدالت قتل عام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، کنور نوید جمیل
گزشتہ تین سالوں کے دوران ایم کیوا یم کے 61 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے لیکن افسوس کہ آج تک ان میں سے کسی ایک کے قاتل کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا، کنور نوید جمیل
ریاض الحق کو ان کے گھر اور محلے والوں کے سامنے رینجرز اہلکار گرفتار کرکے لیکر گئے تھے جس کے بعد انکی مسخ شدہ لاش سرجانی سے ملی، کنور نوید جمیل
قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی کے شہریوں کو محض اس بنیاد پر قتل کررہے ہیں کہ ان کی سیاسی و نظریاتی وابستگی الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔ کنور نوید جمیل
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ایم کیو ایم لانڈھی ٹاؤن آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 09، جولائی 2016ء
کراچی میں جاری حالیہ آپریشن میں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں ماورائے عدالت قتل عام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل نے رینجرز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکن ریاض الحق شہید تدفین کے بعد ایم کیو ایم لانڈھی ٹاؤن آفس میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ محض گزشتہ تین سالوں کے دوران ایم کیوا یم کے 61 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے لیکن افسوس کہ آج تک ان میں سے کسی ایک کے قاتل کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لانڈھی ٹاؤن کے یوسی 81 کے 41 سالہ کارکن ریاض الحق ولد عبدالحق کو رینجرز اہلکار 19 مئی 2016ء کی رات ان کے گھر سے گرفتار کرکے لے گئے تھے جس کے بعد ریاض الحق کے اہل خانہ نے انکی باحفاظت بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز نے ریاض الحق کی گرفتاری کسی بھی تھانے میں ظاہر نہیں کی گئی اور بالآخر 30 جون 2016 ء کو ریاض الحق کی تشدد زدہ لاش سرجانی ٹاؤن کی حدود سے ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات کے باعث کراچی کے شہریوں میں شدید بے جنم لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاض الحق کو ان کے گھر اور محلے والوں کے سامنے رینجرز اہلکار گرفتار کرکے لیکر گئے تھے جس کے بعد انکی مسخ شدہ لاش سرجانی سے ملی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی کے شہریوں کو محض اس بنیاد پر قتل کررہے ہیں کہ ان کی سیاسی و نظریاتی وابستگی الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔ 
تصاویر

4/19/2024 9:43:25 PM