Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق حق پرستی کی تحریک میں ’’ہمت و استقامت‘‘ کی علامت تھے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


 Posted on: 9/16/2013
شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق حق پرستی کی تحریک میں ’’ہمت و استقامت‘‘ کی علامت تھے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
وہ قائد تحریک اور تحریک کے سچے اور مخلص ساتھی تھے جن کی وفاداری پر کسی شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہیں
تین سال پہلے ہی اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بتا دیا تھا کہ ہمیں کسی پر شک نہیں، فاروق احمد والد ڈاکٹر عمران فاروق شہید 
بعض لوگ اپنی خواہش کو خبر بنانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں، حیدر عباس رضوی
شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی تیسری برسی کے موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے ڈاکٹر خالد مقبول، فاروق احمد اور حیدر عباس رضوی کی گفتگو
تصاویر
کراچی:۔۔۔16 ستمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرورکن قومی اسمبلی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق ہمت و استقامت کی علامت تھے،وہ ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین اور تحریک کے سچے اورمخلص رہنماء تھے جن کی وفاداری کے بارے میںیہ سوچابھی نہیں جاسکتاکہ وہ علیحدہ تنظیم بنانا چاہتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی تیسری برسی کے مو قع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پرشہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی والدہ، بہنیں، اراکین رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان، دیگرذمہ داران و کارکنان بھی موجودتھے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری جدوجہد کی تحریک بڑے امتحانات سے گزری ہے جوشہادتوں سے جڑی ہے اورایسی ہی ایک شہادت کی یادمیں ہم آج یہاں جمع ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہیدہمت و استقامت کی علامت رہے ہیں جن سے اس تحریکی جدوجہدمیں ہم نے بہت کچھ سیکھاہے اوروہ کارکنان کیلئے ایک ماڈل کادرجہ رکھتے تھے۔ پاکستان میں حقیقی جمہوریت اورپاکستان کو اس کی منزل تک پہنچانے کیلئے شروع ہونیوالی اس جدوجہد میں وہ آغازکے دنوں سے قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہاکہ جوعناصرحق پرستی کی جدوجہدکے دشمن تھے وہ ڈاکٹرعمران فاروق بھائی کوہمیشہ اپنا دشمن سمجھتے تھے۔وہ انقلاب جس کوبرپاکرنے کیلئے ہزاروں شہیدوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ڈاکٹر عمران فاروق نے اس انقلاب کوبرپاکرنے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔انہوں نے کہاکہ اس تحریک کی روشنی اس وقت تک پھیلتی رہیگی جب تک اس میں ڈاکٹر عمران فاروق شہیدجیسے مخلص اوروفادارلوگ شامل ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق کی وفاداری پرکبھی شبہ نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی کی تحقیقات میں روکاٹ نہیں بننا چاہتے، ڈاکٹر عمران فاروق تحریک کے وفادارتھے اورانہوں نے کبھی سوچابھی نہیں کہ وہ کبھی علیحدہ تنظیم بنائیں گے۔ میڈیاکے رویئے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ میڈیا کاایم کیوایم کے حوالے سے جورویہ رہاہے وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ آخری فتح حق وسچ کی ہوگی اورسچائی ابھر کرسامنے آئیگی۔ میڈیا سے ڈاکٹرعمران فاروق کے والد محترم فاروق احمد نے بھی گفتگو کی اورکہا کہ تین سال پہلے میں اورمیری وائف (عمران شہیدکی والدہ) لندن اسکاٹ لینڈ یارڈ گئے تھے جہاں اسکاٹ لینڈ یارڈ والوں نے ہم سے پوچھا کہ آپ کوکسی پر شک ہے توہم نے انکار کردیا۔ انہوں نے کہاکہ اسکاٹ لینڈیاڈ والوں نے ہم سے دریافت کیا کہ آپ کوالطاف حسین پرشک ہے توہم نے صاف انکارکردیااورکہاکہ ہمیں کسی پرشک نہیں۔اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی حیدرعباس رضوی نے کہا کہ بعض لوگ خواہش کو خبربناناچاہتے ہیں،کبھی کبھی وہ کامیاب بھی ہوتے ہیں تاہم ڈاکٹرعمران فاروق بھائی جیسا انسان جس تحریک کا حصہ ہوجو شہید انقلاب کادرجہ بھی رکھتے ہوں اس کو نقصان پہنچانا ممکن نہیں۔

12/21/2024 7:51:27 AM