Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتاز سماجی کارکن محترمہ ماوری سرمد کے ساتھ سینیٹر حمد اللہ کی بدتمیزی اور توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین


ممتاز سماجی کارکن محترمہ ماوری سرمد کے ساتھ سینیٹر حمد اللہ کی بدتمیزی اور توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/15/2016
ممتاز سماجی کارکن محترمہ ماوری سرمد کے ساتھ سینیٹر حمد اللہ کی بدتمیزی اور توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔ الطاف حسین
سینیٹرحمداللہ نے محترمہ ماوری سرمد کے ساتھ جوبدتمیزی کی اورتمام حدوں کوپارکرتے ہوئے جوغلیظ زبان استعمال کی اسے دیکھ کر اور سن کر تمام لوگوں کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ الطا ف حسین 
ایک مذہبی جماعت کے رہنما کی جانب سے ایک خاتون کے ساتھ جس قسم کاشرمناک سلوک کیاگیاوہ انتہائی افسوسناک بلکہ شرمناک ہے۔ الطا ف حسین
قائد تحریک الطاف حسین کا محترمہ ماوری سرمد سے دلی ہمدردی کا اظہار
اس معاملے میں ایم کیوایم پوری طرح ماروی سرمد کے ساتھ ہے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 15 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ممتازسماجی کارکن محترمہ ماوری سرمد کے ساتھ سینیٹرحمداللہ کی بدتمیزی اورتوہین آمیز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک لائیوٹی وی ٹاک شو میں سینیٹر حمداللہ نے محترمہ ماوری سرمد کے ساتھ جس قسم کا توہین آمیزسلوک کیا، جوبدتمیزی کی اورتمام حدوں کوپارکرتے ہوئے محترمہ ماوری سرمدکے بارے میں جوغلیظ زبان استعمال کی ہے اسے دیکھ کر اور سن کرتمام لوگوں کے سرشرم سے جھک گئے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اسلام نے خواتین کے احترام کادرس دیاہے،نبی کریمؐ کی بھی یہی تعلیم ہے کہ خواتین کااحترام کیاجائے لیکن ایک مذہبی جماعت کے رہنما کی جانب سے ایک خاتون کے ساتھ جس قسم کا شرمناک سلوک کیا گیا وہ انتہائی افسوسناک بلکہ شرمناک ہے ۔جناب الطا ف حسین نے اس واقعہ پر محترمہ ماوری سرمد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایاکہ اس معاملے میں ایم کیوایم پوری طرح ان کے ساتھ ہے۔

7/19/2024 10:17:37 AM