Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چھاپے و گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی ڈرامہ سیریل بند کی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


چھاپے و گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی ڈرامہ سیریل بند کی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 6/15/2016
چھاپے و گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی ڈرامہ سیریل بند کی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی سے ایم کیوایم کے ایک ذمہ دار اور دو کارکنان کو گرفتار کرلیا ،ر ابطہ کمیٹی 
چھاپے و گرفتاریوں پرسب خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں اور ایم کیوایم مخالفت میں غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل نظرا نداز کرکے کھلی بے حسی کا مظاہرہ کیاجارہا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔15، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے ایک ذمہ دار اور 2کارکنان کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ بلاجواز چھاپے وگرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے سراسر ظلم و ناانصافی ہے اور انصاف کے تمام تقاضوں کو پامال کرنے کے مترادف ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ شب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے پی آئی بی کالونی ٹاؤن کمیٹی کے رکن نادر خان ، رنچھوڑ لائن ٹاؤن یوسی 24کے کارکنان ناصر ذکی اور رضوان کو گرفتار کرکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیاجارہا ہے اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے نوے نوے روز کے ریمانڈ لئے جارہے ہیں اور اس کھلی غیر قانونی اور غیر آئینی حرکتوں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سب خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں اور ایم کیوایم مخالفت میں غیر جمہوری اور غیر سیاسی عمل نظرا نداز کرکے کھلی بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان چھاپے و گرفتاریوں ، ماورائے عدالت قتل ، لاپتہ کئے جانے، جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے اوچھے ہتھکنڈوں کا ماضی میں بھی ہمت و جرات سے سامنا کرچکے ہیں اور اب بھی چھاپے گرفتاریوں اور ظلم وستم کا کوئی ہتھکنڈہ انہیں حق پرستانہ جدوجہد سے ہرگز باز نہیں رکھ سکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے تین بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، چھاپے و گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی ڈرامہ سیریل بند کی جائے اور گرفتار شدگان کو فی الفوررہاکیاجائے ۔ 

7/19/2024 10:33:10 AM