Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماہ رمضان سے پہلے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین کی 9ماہ کی تنخواہ فی الفور ادا کی جائے ، رابطہ کمیٹی کا سندھ حکومت سے مطالبہ


ماہ رمضان سے پہلے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین کی 9ماہ کی تنخواہ فی الفور ادا کی جائے ، رابطہ کمیٹی کا سندھ حکومت سے مطالبہ
 Posted on: 6/5/2016 1
ماہ رمضان سے پہلے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین کی 9ماہ کی تنخواہ فی الفور ادا کی جائے ، رابطہ کمیٹی کا سندھ حکومت سے مطالبہ 
ملازمین کی چھ ماہ کی رکی ہوئی طے شدہ اسپیشل گرانٹ بھی جاری کرنے کے بھی احکامات دیے جائیں
کراچی۔۔:05؍ جون 2016ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین کی 9ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت خزانہ محمد علی ملکانی کی جانب سے اس خالص اور انسانی مسئلہ کا کسی قسم کا کوئی نوٹس نہ لینے پر مذمت کا اظہار کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین نے اس اہم اور سنگین مسئلے کو حکومت سندھ کے ہر فورم تک اپنی آواز پہنچاچکے ہیں لیکن سندھ حکومت کی متعصب وزراء اور افسران کے کان پر جوئی بھی نہیں رینگی اور حکمران خواب خرگوش میں مصروف ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت اور ادارے کے ملازمین کی مابین طے شدہ معاہدے کے بعد 6ماہ کے اسپیشل گرانٹ کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کے پاس پہنچانے کے بعد بھی اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے انتظامی امور چلانے کیلئے نہ کوئی ایم ڈی ہے اور نہ ہی کوئی ذمہ دار افسرجس کی وجہ سے ادارے کے ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ، ملازمین شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں اور ملازمین کے گھروالے میں فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہیں اور اور کئی ملازمین خود کشی کرنے کی کوشش کرچکے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ کئی دنوں سے سندھ سیکریٹریٹ کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں لیکن وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت محمد علی ملکانی یا ادارکے کے کسی بھی افسران نے ان غریب ملازمین سے ملنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی اور نہ ہی ان کی داد رسی کی گئی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ ، صوبائی وزیر صنعت و تجارت محمد علی ملکانی سے مطالبہ کیا کہ ماہ رمضان سے پہلے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین کی 9ماہ کی تنخواہ فی الفور ادا کی جائے اور ملازمین کے اہلخانہ کو فاقہ کشی اور خود کشی کرنے سے بچایا جائے ۔ 

7/19/2024 10:25:38 AM