Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاقت آباد کل بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا گڑھ تھا اور آج بھی ہے۔ محفوظ یار خان


لیاقت آباد کل بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا گڑھ تھا اور آج بھی ہے۔ محفوظ یار خان
 Posted on: 5/23/2016
لیاقت آباد کل بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا گڑھ تھا اور آج بھی ہے۔ محفوظ یار خان
مہاجر ایک حقیقت ہے جو جناب الطاف حسین کی رہنمائی میں ایک قوم بن چکے ہیں۔ محفوظ یار خان
ریلی کا آغاز لیاقت آباد ٹاؤن آفس سے ہوا جو لیاقت آباد کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے واپس لیاقت آباد ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 106 میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت ریلی کا اہتمام
کراچی ۔۔۔ 23؍ مئی 2016ء
سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 106 میں ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے تحت ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ لیاقت آباد میں ایم کیوایم کے مختلف یوسیز سے ریلیاں ایم کیو ایم لیاقت آباد ٹاؤن آفس پر جمع ہوئی۔ جہاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان نے کہا کہ لیاقت آباد کل بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا گڑھ تھا اور ج بھی ہے کیونکہ یہاں کے عوام کا ووٹ صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کا ووٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوج کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں مگر کسی عسکری اداروں میں موجود چند متعصب افراد نے ایم کیوا یم کے بے گناہ کارکنان کو تختہ مشق بنایا ہوا ہے جس سے تمام عسکری اداروں کی بدنامی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر ایک حقیقت ہے جو جناب الطاف حسین کی رہنمائی میں ایک قوم بن چکے ہیں اور مہاجر قوم کل بھی اپنی پاک فوج کے ساتھ تھی اور آج بھی پاک فوج کے ساتھ ہے۔ جہاں ریلی کے شرکاء نے ریلی کی روانگی سے قبل بھنگڑے ڈالے اور تنظیمی ترانوں پر رقص کیا۔ ریلی کا آغاز لیاقت آباد ٹاؤن آفس سے ہوا جو لیاقت آباد کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے واپس لیاقت آباد ٹاؤن پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں حق پرست نامزد امیدوار محفوظ یار خان، حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف، سی ای سی کے ذمہ داران، نومنتخب بلدیاتی نمائندے، ایم کیو ایم لیاقت آباد کے مختلف یویسز کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ریلی کے دوران شرکاء ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے حق میں زبردست نعرے بازی کرتے رہے اور جہاں جہاں سے ریلی گزری وہاں کے شرکاء نے ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔






مزید تصاویر

11/12/2024 1:53:14 PM