جناب الطاف حسین کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیکل ایڈ کمیٹی کے تحت مستحق مریضوں کیلئے لال قلعہ گراؤنڈ میں خون کے عطیات جمع کئے گئے
موجودہ حالات میں ہزاروں مریض دواؤں کی عدم فراہمی اور بر وقت خون کے نہ ملنے کہ باعث ہلاک ہوجاتے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
غریب، نادار اور مستحق مریضوں کے لئے خون کے عطیات کا جمع کرنا نہایت خوش آئند ہے
ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کے موقع پر گفتگو
کراچی:۔۔۔۔12ستمبر2013
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جانب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پرایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں غریب اور مستحق مریضوں کے لئے خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، انجینئر ناصر جمال، ڈاکٹر نصرت، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست پارلیمنٹرینز، کراچی مضافاتی آرکنائزنگ کمیٹی، ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ جات کے ارکان اور ایم کیو ایم کے سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان نے جناب الطاف حسین سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوے بڑے پیمانے پر خون کے عطیات جمع کرائے۔ اس موقع پر لال قلعہ گراؤنڈ میں خون کے عطیات کے سلسلے میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیاجہاں پر صبح 10بجے سے شام 06بجے تک ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان نے خون کے عطیات جمع کرائے۔قبل ازیں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ارکان اور خون کے عطیات جمع کرانے کے لئے آئے ہوئے ذمہ داران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے میڈیکل ایڈ کمیٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ خون کے عطیات جمع کرنے کے اس پروگرام کے پیچھے جناب الطاف حسین کا خدمت انسانیت کا فکر و فلسفہ نطر آتا ہے ۔ ا س دور میں جب کہ ہزاروں مریض دواؤں کی عدم فراہمی اور بروقت خون کے نہ ملنے کہ باعث ہلاک ہوجاتے ہیں ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے غریب ، ناداراور مستحق مریضوں کے لئے خون کے عطیات کا جمع کرنانہایت خوش آئند ہے ۔ اور اس کار خیر میں جس انداز میں ایم کیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے وہ قابل صد تحسین ہے ۔ انہوں نے میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران کوخدمت انسانی کے اس کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی ۔