Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے انہیں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدہ اور دھونس و دھمکیوں سے ان کی سیاسی وفادریاں تبدیل کرنے اور مائنس الطاف حسین فارمولے پر عمل کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ اظہار احمد


ایم کیو ایم کے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے انہیں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدہ اور دھونس و دھمکیوں سے ان کی سیاسی وفادریاں تبدیل کرنے اور مائنس الطاف حسین فارمولے پر عمل کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ اظہار احمد
 Posted on: 5/13/2016
ایم کیو ایم کے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے انہیں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدہ اور دھونس و دھمکیوں سے ان کی سیاسی وفادریاں تبدیل کرنے اور مائنس الطاف حسین فارمولے پر عمل کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ اظہار احمد
ایم کیو ایم کے تحت کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور جبراً سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے خلاف امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انٹونیو میں ایلمو پلازہ پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ 
ایم کیو ایم امریکہ ، ایم کیو ایم سان انٹونیو چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان سمیت سان انٹونیو اور قریبی شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بشمول بزرگ، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 
واشنگٹن ڈی سی ۔۔۔ 13؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب احمد کی رینجرز کی حراست کے دوران ہلاکت سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں جاری حالیہ آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے بیگناہ کارکنان کی بلاجوز گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور جبراً سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے تحت امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سان انٹونیو میں ایلمو پلازہ پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم امریکہ ، ایم کیو ایم سان انٹونیو چیپٹر کے ذمہ داران و کارکنان سمیت سان انٹونیو اور قریبی شہروں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بشمول بزرگ، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم سان انٹونیو چیپٹر کے انچارج اظہار احمد نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے نام پر ایک بار پھر ایم کیو ایم کے کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے انہیں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدہ اور دھونس و دھمکیوں سے ان کی سیاسی وفادریاں تبدیل کرنے اور مائنس الطاف حسین فارمولے پر عمل کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جو نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کیخلاف ہے بلکہ آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے آفتاب احمد شہید سمیت کارکنوں کی رینجرز کی حراست میں غیر انسانی تشدد اور ماورائے عدالت ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف شدید احتجاج و نعرہ بازی کی اور مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان میں ایم کیو ایم کے کارکنان کی ماورائے عدالت ہلاکتوں، جبری گمشدگیوں، زبردستی سایسی وفاداریاں تبدیل کرانے اور پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے قائد کی کی تصویر، تقریر، تحریر و بیانات پر عائد غیر جمہوری پابندی کے خلاف نعرے درج تھے۔ 




7/19/2024 12:25:04 PM