پی ایس 115کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام لائیزایریا ٹاؤن سے بڑی ریلی نکالی گئی
ریلی کی سربراہی نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے کی
جناب الطاف حسین کی کردار کشی اور ان پر بیہودہ الزامات کو کسی طور پربرداشت نہیں کیا جاسکتا ، نامزد امیدوار
فیصل رفیق کا ریلی کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔یکم ، اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے پی ایس 115کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوا ر فیصل رفیق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز لائینز ایریا ٹاؤن سے بڑی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی سربراہی نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے کی ۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اٹھار رکھی تھیں اور وہ پرجوش انداز میں جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے ۔ ریلی حلقہ انتخاب کی جن جن شاہراہوں ، سڑکوں اور علاقوں سے گزری وہاں کے عوام نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور انگلیوں کی مدد سے وکٹری کے نشانات بنائے ۔ ریلی سوسائٹی ٹاؤن سے گزرتے ہوئے واپس لائینز ایریا ٹاؤن آکر اختتام پذیرہوئی ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے چاہنے والے اپنے ساتھ ناانصافیوں اور زیادتیوں کو برداشت کرلیں گے لیکن جناب الطاف حسین کی کردار کشی اور ان پر بیہودہ الزامات کسی طور پربرداشت نہیں کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضمیر فروشوں کا ٹولہ اپنی اوقات بھول بیٹھا ہے ، چائنا کٹنگ ، غریبوں کے مکانات پر قبضے کرنے والے آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں اور ان کے اس مداری پن سے عوام اچھی طرح سے واقف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے دامن کو داغدار قرار دینے والے پہلے ناپاک اور غلیظ اعمال کا حساب دیں اور مہاجر عوام کے جذبات بھڑکانے کا عمل فی الفور بند کردیں ۔فیصل رفیق نے ریلی کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پتنگ کے نشان پر مہر لگائیں اور ضمیر فروشوں اور ان کے سرپرستوں کی زبانیں بند کردیں ۔