Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے والی قوتیں تعصب کا مظاہرہ کرکے قومی یکجہتی کو نقصان اور جمہوریت اور سیاسی نظام میں دراڑیں ڈالنے کا گھناؤنا عمل کررہی ہیں ، نامزد حق پرست امیدوار این اے 245محمد کمال


ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے والی قوتیں تعصب کا مظاہرہ کرکے قومی یکجہتی کو نقصان اور جمہوریت اور سیاسی نظام میں دراڑیں ڈالنے کا گھناؤنا عمل کررہی ہیں ، نامزد حق پرست امیدوار این اے 245محمد کمال
 Posted on: 4/1/2016 1
ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے والی قوتیں تعصب کا مظاہرہ کرکے قومی یکجہتی کو نقصان اور جمہوریت اور سیاسی نظام میں دراڑیں ڈالنے کا گھناؤنا عمل کررہی ہیں ، نامزد حق پرست امیدوار این اے 245محمد کمال 
سیاسی محاذ آرائی اور مفادات کے حصول کے گھناؤنے عمل کو اب بند کرکے ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اور انہیں حقوق دینے کا وقت آچکا ہے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی آصف حسنین ، محبوب عالم 
این اے 245کے ضمنی الیکشن کے سلسے میں نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 16تکون پارک ، یوسی 17اسلم مارکیٹ اور یوسی 23عرفات ٹاؤن میں منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگز کے شرکاء سے خطاب 
رابطہ کمیٹی کی رکن زرین مجید کا نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آفس کا دورہ ، حیدری مارکیٹ پر2اپریل کو ہونیو الے انتخابی جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا
کراچی ۔۔۔ یکم؍ اپریل2016ء 
این 245کے ضمنی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار محمد کمال اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 16تکون پارک ، یوسی 17اسلم مارکیٹ بلاک Dاور یوسی 23عرفان ٹاؤن میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کیا ۔ کارنر میٹنگز میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی آصف حسنین ، محبوب عالم ، شیخ صلاح الدین ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی حاجی انور ، جمال احمد کے علاوہ علاقے کے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کرکے والہانہ عقیدت و محبت کااظہار کیا ہے ۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور ’’نعرہ الطاف جئے الطاف ‘‘’’ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ‘‘’’تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو ‘‘اور دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگا رہے تھے ۔کارنر میٹنگز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نامزد حق پرست امیدوار این اے 245محمد کمال نے کہاکہ شہرمیں دو حلقوں میں ضمنی الیکشن ہورہے ہیں اور دونوں حلقوں میں ایم کیوایم کی زبردست انداز میں انتخابی سرگرمیوں کے علاوہ کسی کی انتخابی سرگرمیاں دکھائی نہیں دے رہی ہیں اور نہ ہی عوامی رجحان اس جانب دیکھنے میں آرہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین پر ہی اعتماد رکھتے ہیں اور ان کی قیادت میں ہی مظلوم قومیتوں کا حصول چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب بار بار عوام کی جانب سے جناب الطاف حسین پر اظہار اعتماد اور انہیں ہی اپنا نجات دہندہ تسلیم کیاجاتا رہا ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کونسی قوتیں ہیں جو جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کو اب تک تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور تعصب کا مظاہرہ کرکے قومی یکجہتی کو نقصان اور جمہوریت اور سیاسی نظام میں دراڑیں ڈالنے کا گھناؤنا عمل کررہی ہیں ۔حق پرست ارکان قومی اسمبلی آصف حسنین اور محبوب عالم نے کارنر میٹنگز کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ان تمام باطل قوتوں سے بر سرپیکار ہیں جنہوں نے ملک و قوم کو اپنے فرسودہ اورمفادات پر مبنی نظام میں جکڑ رکھا ہے اور سیاسی ، جمہوری نظام اور آئین و قانون سے خود کو ماورا تصور کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک ترقی جب ہی کریگا جب ملک میں سب کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہوں گے اور سیاسی محاذ آرائی اور مفادات کے حصول کے گھناؤنے عمل کو اب بند کرکے ایک دوسرے کو تسلیم کرنے اور انہیں حقوق دینے کا وقت آچکا ہے اگر ایسا نہیں کیا تو عوام صبر کا دامن چھوڑ کر پرامن احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ آصف حسنین اور محبوب عالم نے کارنر میٹنگز کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7، اپریل 2016ء کو این اے 245کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حق پرست امیدوار محمد کمال کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ زرین مجید نے این اے 245کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آفس کا دورہ کیا اور2اپریل کو حیدر ی مارکیٹ پر ہونے والے انتخابی جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے آرگنائزر اور آرگنائزنگ کمیٹی نے انہیں ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم اور کارنر میٹنگز کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کی رکن شمع منشی نے این اے 245کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 23کا دورہ کیا اورگھر گھر جاکر خواتین سے رابطہ کیا ۔









تصاویر

12/21/2024 8:20:59 PM