سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں قائدتحریک الطا ف حسین کے نامزد امیدوارفیصل رفیق کی انتخابی مہم زوروشورسے جاری
ایم کیوایم کے تحت پی ایس 115میں کارنرمیٹنگز،انتخابی دفاترکاافتتاح اورعوام سے گھرگھررابطہ کاسلسلہ جاری ہے ،رابطہ کمیٹی،سینٹرل ایگزیکٹوکونسل ،ٹاؤن ویوسی کے نمائندے کی شرکت
لائنزایریاٹاؤن یوسی7،یوسی8،یوسی9یوسی10اوریوسی11میں منعقدہ کارنرمیٹنگزاورالیکشن آفس کے افتتاحی تقریب میں عوام کی بھاری تعدادمیں شرکت
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115کے عوام کی جانب سے نامزدامیدوارکی مکمل حمایت کااعلان،بھاری اکثریت سے کامیابی کی یقین دہانی
ایم کیوایم ،جاگیردارانہ سوچ اورفرسودہ نظام کامکمل خاتمہ کرکے ملک میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی قائم کرنی چاہتی ہے،فیصل رفیق
غریب نوجوانوں کوملک کے ایوانوں میں بھیجنے کی پاداش میں ایم کیوایم اورالطاف حسین کے خلاف منفی اورجھوٹے پروپگنڈے کیے جارہے ہیں
عوام اپنے اردگردکے حالات پرنظررکھیں اورایم کیوایم کے خلاف کی جانیوالی گھناؤنی سازشوں کوسمجھیں
عوام، ضمنی انتخاب میں قائدتحریک الطاف حسین کے نامزدکردہ فیصل رفیق کو کامیاب کرواکرایم کیوایم کے خلاف سازشوں کوناکام بنادیں
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی، سینٹرل ایگزیکٹوکونسل کے اراکین اورایلڈرزونگ وشعبہ خواتین کی ذمہ داران کاکارنرمیٹنگزکے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 27؍ مارچ 2016ء