ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے صرف کھوکھلے دعوے نہیں کئے بلکہ عملی طور پر غریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو منتخب کراکر ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا،محمد کمال
بلدیاتی نمائندوں کو حاصل عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور بلدیاتی نمائندوں کو جلد از جلد اختیارات دئے جائیں، محمدکمال
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین ارشد حسین اور ذرین مجید کا NA-245 کی مختلف یوسیز کا دورہ اور انتخابی مہم میں مصروف عمل کارکنان کو شاباش
ایم کیو ایم کے زیراہتمام حلقہ NA-245 میں نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی کی یوسیز 15، 16، 18، 20، 21 اور 23 میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا
کراچی ۔۔۔ 27؍ مارچ 2016ء
قومی اسمبلی کے حلقہ NA-245 کی نشست پر 07؍ اپریل 2016ء کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کی جاری انتخابی مہم کا ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ارشد حسین اور ذرین مجید نے جائزہ لیا اور انتخابی مہم میں مصروف عمل کارکنان کو شاباش دی۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے زیراہتمام حلقہ NA-245 میں نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی کی یوسیز 15، 16، 18، 20، 21 اور 23 میں کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ذمہ داران، نومنتخب حق پرست یوسی چیئرمینز اور وائس چیرمینز سمیت بڑی تعداد میں اہل محلہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار برائے NA-245 محمد کمال نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جس نے صرف کھوکھلے دعوے نہیں کئے بلکہ ایم کیو ایم نے عملی طور پر غریب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو منتخب کراکر ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں رائج فرسودہ، جاگیردارانہ استحصالی نظام کے خاتمے کے لئے عملی جد وجہد کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج ایک بار پھر جناب الطاف حسین کے خلاف سازشیں شروع کر دی گئی ہیں تاکہ الطاف حسین کاچیپٹر کلوز کر دیا جائے لیکن اللہ تعالیٰ نے یہ سازشیں کرنے والوں کے چیپتر کو ہی کلوز کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ بلدیاتی امیدواران نے بھاری کامیابی حاصل کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ شہر کراچی کے باشعور عوام آج بھی جناب الطاف حسین پر بے انتہاء بھروسہ کرتے ہیں لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ عوام کے اس مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے اور اس عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے عوام کے منتخب کردہ بلدیاتی نمائندوں کو جلد از جلد اختیارات دئے جائیں۔ تاکہ منتخب نمائندے جلدازجلد اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بنیادی عوامی مسائل کرسکیں ،اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 07؍ اپریل 2016ء کو اپنے حلقے میں ہونے والی NA-245 کے ضمنی انتخابات میں ’’پتنگ‘‘ پر مہر لگاکر جناب الطاف حسین کے نامزدکردہ امیدوار کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں۔