Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی الیکشن برائے پی ایس 115کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم


ضمنی الیکشن برائے پی ایس 115کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم
 Posted on: 3/26/2016
ضمنی الیکشن برائے پی ایس 115کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم
نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق نے انتخابی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز لائنز ایریا ٹاؤن کی یوسی 7اور یوسی 9میں الیکشن آفس کا افتتاح اور یوسی 10اور یوسی 11میں منعقد کی گئیں کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب 
جناب الطاف حسین کی سیاسی ، جمہوری اور پرامن جدوجہد کے سب ہی معترف ہیں ، نامزد حق پرست امیدوار پی ایس 115فیصل رفیق 
بلدیاتی نمائندوں تک کو اختیارات اور وسائل سے محروم رکھ کر ایم کیوایم کو عوامی خدمت کے عمل سے روکاجارہا ہے، فیصل رفیق 
کراچی ۔۔۔26، مارچ2016ء 
ضمنی الیکشن برائے پی ایس 115کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار فیصل رفیق کی انتخابی مہم جاری ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں فیصل رفیق نے گزشتہ روز لائیزایریا ٹاؤن کی یوسی 7کے وارڈ 4اور یوسی 9میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور یوسی 07کے وارڈ 01، یوسی 10کے وارڈ نمبر 02اور یوسی 11کے وارڈ نمبر 02میں منعقد کی گئیں انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کیا جبکہ انہوں نے حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کے ہمراہ حلقہ انتخاب کی مختلف برادریوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے ضمنی الیکشن میں بھر پور تعاون کی درخواست کی ۔ اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی محمود عبد الرزاق ، محترمہ نائلہ لطیف ،ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ، نومنتخب حق پرست چیئرمین ، وائس چیئرمین اور بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے ۔الیکشن آفس کی افتتاحی تقریبات کے موقع پر جمع عوام نے نامزد حق پرست امیدوار فیصل رفیق کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 115فیصل رفیق نے لائیزایریا ٹاؤن یوسی 01میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم عوامی خدمت کے دعوے اور نعرے ہی بلند نہیں کرتی ہے بلکہ اس کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر گلی گلی اور محلے محلے جاکر عوامی مسائل کوحل کیا ہے جس کے عوام خود گواہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر انتخابات میں عوام کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدواروں کو بھی ووٹ دیکر کامیاب کرایاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کے شروع دن سے ہی خلاف ہیں اور ان کی سیاسی ، جمہوری اور پرامن جدوجہد کے سب ہی معترف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ طاقتیں جو ملک میں 2فیصد طبقے کی حکمرانی قائم رکھنا چاہتی ہیں وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ہرسطح پر اس لئے گھناؤنی سازشیں کررہی ہیں تاکہ ملک بھر میں 98فیصد غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہ ہونے دیاجائے اور اسی وجہ سے آج بھی ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے اور بلدیاتی نمائندوں تک کو اختیارات اور وسائل سے محروم رکھ کر ایم کیوایم کو عوامی خدمت کے عمل سے روکاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ فیصل رفیق نے کارنر میٹنگ کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 7اپریل 2016ء کو پی ایس 115کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار کو ہی اپنا قیمتی ووٹ دیں اورمخالفین پر ایم کیوایم کی عوامی مقبولیت ایک پھر ثابت کردیں ۔





تصاویر

12/21/2024 8:12:15 PM