ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن اور حیدرآباد کے کارکنان کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔20، مارچ2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن یوسی 18کے کارکن عبد الستار اور ایم کیوایم حیدرآباد ایلڈرزونگ یوسی کینٹ 1کے کارکن غلام نبی مغل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)