Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں جاری صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے پر ایم کیوایم کے کارکنان زبردست خراج تحسین اورشاباش کے مستحق ہیں۔ الطاف حسین


کراچی میں جاری صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے پر ایم کیوایم کے کارکنان زبردست خراج تحسین اورشاباش کے مستحق ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 3/15/2016
کراچی میں جاری صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے پر ایم کیوایم کے کارکنان زبردست خراج تحسین اورشاباش کے مستحق ہیں۔ الطاف حسین
صفائی کایہ عمل ماحول کوصاف ستھرااور صحت مندبنانے کیلئے ایک بہترین کوشش ہے۔الطاف حسین
مخیرحضرات صفائی مہم میں حصہ لینے والے کارکنوں، ماؤں بہنوں اوربزرگوں کے کھانے پینے کے بندوبست میں تعاون کریں۔الطاف حسین کی اپیل
صفائی مہم کے سلسلے میں ناظم آبادگلبہارٹاؤن کے کارکنوں اورہمدردوں سے فون پر خطاب
لندن ۔۔۔ 15 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں جاری صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے پر ایم کیوایم کے کارکنان زبردست خراج تحسین اورشاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے یہ بات صفائی مہم کے سلسلے میں آج ناظم آبادگلبہارٹاؤن کے کارکنوں اورہمدردوں سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں سے کہاکہ آپ شہر کی صفائی ستھرائی کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں اوردھول مٹی کچرے میں جاکر غلاظتیں اورگندگی صاف کررہے ہیں اورشہرکوکچرے سے صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں،حدیث نبویؐ ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اورآپ شہرکو صاف کرکے اس حدیث نبویؐ پر عمل کررہے ہیں،صفائی کایہ عمل ماحول کوصاف ستھرااور صحت مندبنانے کیلئے ایک بہترین کوشش ہے۔انہوں نے صفائی مہم میں حصہ لینے پرتمام کارکنوں، ماؤں بہنوں اوربزرگوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیااورانہیں دعائیں دیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داروں کو تاکیدکی کہ صفائی مہم میں حصہ لینے والے کارکنوں اورماؤں بہنوں بزرگوں کے کھانے پینے کابھی بھرپورخیال رکھاجائے۔انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں حصہ لینے والے کارکنوں، ماؤں بہنوں اوربزرگوں کے کھانے پینے کے بندوبست میں بھی تعاون کریں۔

11/21/2024 7:05:47 AM