Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ایک سمندرہے اور سمندرسے چندبالٹی پانی نکال لیاجائے توسمندرکوکوئی فرق نہیں پڑتا۔الطاف حسین


ایم کیوایم ایک سمندرہے اور سمندرسے چندبالٹی پانی نکال لیاجائے توسمندرکوکوئی فرق نہیں پڑتا۔الطاف حسین
 Posted on: 3/15/2016
ایم کیوایم ایک سمندرہے اور سمندرسے چندبالٹی پانی نکال لیاجائے توسمندرکوکوئی فرق نہیں پڑتا۔الطاف حسین
ماضی کی طرح آج پھرایم کیوایم کوکمزورکرنے کے مقصدکے تحت مال ودولت اورمفادات کے عوض ایم کیوایم کے چندلوگوں کے ضمیرخریدے جارہے ہیں
جن کے نام مختلف جی آئی ٹیزمیں بڑے بڑے مقدمات میں پیش کیے جاتے رہے ہیںآج انہیں پاک صاف بناکرسامنے لایاجارہاہے
باوفاساتھیوں نے ماضی میں بھی تحریک کے خلاف سازشوں کواپنے اتحادسے ناکام بنایا ہے اوراب بھی وہ سازشوں کوناکام بنائیں گے
صفائی مہم کے سلسلے میں لانڈھی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنوں اورعوام سے فون پر خطاب
لندن ۔۔۔ 15 مارچ 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک سمندرہے اور سمندرسے چندبالٹی پانی نکال لیاجائے تو سمندر کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کی جانب سے جاری صفائی مہم کے سلسلے میں آج لانڈھی ٹاؤن میں کارکنوں اور عوام سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ماضی کی طرح آج پھرایم کیوایم کو کمزور کرنے کے مقصدکے تحت ایم کیوایم کے چندلوگوں کومال ودولت اورمفادات کے عوض ان کے ضمیرخریدے جارہے ہیں،ان کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں، جن کے نام مختلف جی آئی ٹیزمیں بڑے بڑے مقدمات میں پیش کیے جاتے رہے ہیںآج انہیں پاک صاف بناکرسامنے لایا جارہا ہے لیکن ایم کیوایم کے کارکنان وعوام اس کے مذموم مقاصدکواچھی طرح سمجھ رہے ہیں اورتمام ترسازشوں اورپروپیگنڈوں کے باوجودثابت قدم ہیں اور انہوں نے ثابت قدم رہ کرثابت کردیاکہ وہ باضمیرماں باپ کی اولادہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جوعناصرایم کیوایم کوختم کرنے اور کمزور کرنے کی کوششیں کررہے ہیں انہیں یہ سمجھناچاہیے کہ ایم کیوایم ایک سمندرہے اوراس سمندرسے چندبالٹی پانی نکال لیاجائے تو اس سے سمندر کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ایم کیوایم ایک تھی، ایک ہے اورایک رہے گی۔انہوں نے لانڈھی ٹاؤن کے کارکنوں کوان کی ثابت قدمی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ لانڈھی کے باوفاساتھیوں نے ماضی میں بھی تحریک کے خلاف سازشوں کواپنے اتحاد سے ناکام بنایا ہے اوراب بھی وہ سازشوں کوناکام بنائیں گے، لانڈھی کے نوجوان کارکنان ہی نہیں بلکہ مائیں بہنیں بھی کسی سے ڈرنے والی نہیں ہیں۔ اس موقع پر لانڈھی ٹاؤن کے کارکنوں،خواتین اوربزرگوں نے جناب الطاف حسین کویقین دلایاکہ وہ کسی بھی قیمت پر تحریک کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اورتمام ترسازشوں کے باوجوداپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ جناب الطاف حسین نے لانڈھی ٹاؤن کے کارکنوں،بزرگوں اور خواتین کوصفائی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

12/21/2024 6:54:43 PM