Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الیکشن ختم ہوگئے ہیں، اب تمام سیاسی جماعتیں ملک کا سوچیں، ایک دوسرے کے وجود اور مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔ الطاف حسین


الیکشن ختم ہوگئے ہیں، اب تمام سیاسی جماعتیں ملک کا سوچیں، ایک دوسرے کے وجود اور مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/23/2013
الیکشن ختم ہوگئے ہیں، اب تمام سیاسی جماعتیں ملک کا سوچیں، ایک دوسرے کے وجود اور مینڈیٹ کو تسلیم کریں۔ الطاف حسین
حکومت پسند ہو یا نہ ہو لیکن ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں اور وطن کی سرحدوں کی دفاع کرنے والی مسلح افواج کے ہاتھ مضبوط کریں
ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے گئے، ایم کیوایم نے شاندار کامیابی حاصل کی اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں
تنقید کرنے والوں سے کہوں گا کہ ہمارے نہیں بلکہ ہمارے مخالفین کے ووٹ دیکھو اور سینہ کوبی کرتے رہو
سونامی کی رٹ لگانے والوں سے کہتا ہوں کہ ،آپ نے غرور و گھمنڈ میں بڑی بڑی باتیں کیں، آپ اللہ کے حضور توبہ کیجئے اور دوسروں پر جھوٹی الزام تراشی اور جھوٹ سے گریز کیجئے
لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی فقید المثال کامیابی کی خوشی میں جشن فتح کی تقریب سے خطاب
تصاویر
لندن۔۔۔23، اگست 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ الیکشن ختم ہوگئے ہیں،اب تمام سیاسی جماعتیں ملک کاسوچیں، ایک دوسرے کے وجود اور مینڈیٹ کوتسلیم کریں،حکومت پسند ہو یا نہ ہو لیکن ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں اوروطن کی سرحدوں کی دفاع کرنے والی مسلح افواج کے ہاتھ مضبوط کریں۔ مخالفین یہ الزام لگاتے آئے ہیں کہ ایم کیوایم والے پولنگ عملے کو یرغمال بناکر جعلی طریقے سے ووٹ حاصل کرتے ہیں لہٰذا کراچی میں انتخابات لازمی طورپر فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے گئے، اللہ تعالیٰ نے عزت رکھی اورایم کیوایم نے شاندارکامیابی حاصل کی اورمخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی فقیدالمثال کامیابی کی خوشی میں جشن فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ، منتخب نمائندوں ،ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں کے علاوہ فلم ، ٹی وی اوراسٹیج سے تعلق رکھنے والے معروف فنکاروں اور گلوکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ بے شک حق آنے کیلئے اورباطل مٹ جانے کیلئے ہے اوراللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ ہرشے پر قدرت رکھتا ہے ۔ ہمیں قرآن مجید کی ان آیات میں پوشیدہ معنی تلاش کرنے چاہئے۔انہوں نے کہاکہ انسانی تاریخ میں ہرزمانے میں حق وباطل کے درمیان معرکہ رہا ہے۔ہردور میں باطل قوتیں ہمیشہ ریاست کی طاقت اور دنیاوی دولت رکھتی رہی ہیں جبکہ ان باطل قوتوں کو للکارنے والے بے سروسامان اور کمزور رہے ہیں۔ اگرہم ساڑھے چودہ سو سال قبل واقعہ کربلا کی تاریخ کو سامنے رکھیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ یزید وسائل کی دولت، ریاست کی طاقت اور بڑی افواج کامالک تھاجبکہ دوسری طرف 72 افراد پر مبنی کمزور اولاد رسولؐ کا خاندان تھا جس میں پاک بیبیاں ، بزرگ، بچے اور بچیاں تھیں جوکہ دنیاوی دولت اوروسائل سے محروم تھے ۔ یزید ،طاقت اور دولت رکھنے کے باوجود باطل ، جھوٹ اور مکروفریب کے راستے پر تھاجبکہ خاندان رسولؐ کمزور تھا لیکن حق پر تھا۔حق وباطل کے اس معرکہ میں اہل بیت کو قتل کردیا گیا، نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؑ کو سجدے کی حالت میں شہید کرکے ان کا سرتن سے جدا کردیاگیا،یزیدی فوج نے پاک بیبیوں اوربچوں کو پابند سلاسل کردیا لیکن آج ساڑھے چودہ سو سال گزرجانے کے بعد بھی دنیا بھر کے اربوں مسلمان یزید کو کس نام سے پکارتے ہیں اور حضرت امام حسین ؑ اور اہل بیت کے ایک ایک فرد کا نام کس عقیدت اور احترام سے لیتے ہیں۔ آج مسلمانوں کی اکثریت تسلیم کرتی ہے کہ یزید ،باطل تھا اور اہل بیت حق پرتھے ۔حق کی راہ پرچلنے والے آج دنیا میں بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ باطل راہ پر چلنے والے یزید کا کوئی نام لیوا بھی نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ فرعون، ہامان اور شداد جیسے بڑے بڑے بادشاہ بھی اپنے اپنے زمانے میں ریاست ، عسکری طاقت اور دنیاوی دولت سے مالامال تھے اور طاقت کے نشے میں خود کو زمینی خدا سمجھتے تھے لیکن کمزوروں کو اپنی پرستش پر مجبورکرنے والے شداد کی جنت نہیں رہی، نہ قارون کا خزانہ ، نہ ہامان کا اقتدار رہا اور نہ ہی فرعون کی طاقت رہی اورنہ انکے ماننے والے رہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ 11، مئی کے عام انتخابات میں پاکستان کے چپے چپے اور دنیا بھر میں ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کئے گئے اور کہاگیا کہ ایم کیوایم کا مینڈیٹ جعلی ہے ، ایم کیوایم والے پولنگ عملے کو یرغمال بناکر جعلی طریقے سے ووٹ حاصل کرتے ہیں، پھر مطالبے کئے جانے لگے کہ خواہ ملک کے کسی اورحصہ میں ضمنی انتخابات کہیں فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں نہ کرائے جائیں مگرکراچی میں انتخابات لازمی فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ جو باطل کی راہ پر ہو وہ ڈرتا ہے لیکن جو حق کی راہ پرہوتا ہے وہ گردن کٹنے کے ڈرسے اپنا سرنہیں جھکاتا۔ ہم نے کہاکہ آپ ہمیں پاکستانی مانیں یا نہ مانیں ، ہم پاکستانی ہیں ، مسلح افواج ہماری فوج ہے انہیں انتخابات میں ضروربلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی نشریات کے دوران بعض تجزیہ نگاروں اور اینکرپرسنز نے اس بات کا اعتراف نہیں کیا کہ جب بعض سیاسی عناصر کی کی جانب سے فوج کی نگرانی میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا گیا توایم کیوایم نے نہ صرف تسلیم کیا بلکہ فوج کی موجودگی میں ہونے والے الیکشن میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے دوران مسلح افواج کے جوان پولنگ بوتھ کے اندر اورباہر تعینات تھے جو ایک ایک ووٹر کو چیک کررہے تھے اسکے باوجود ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو بھاری تعداد میں ووٹ ملے اورآج میں مطالبہ کرتا ہوں کہ آئندہ عام انتخابات بھی فوج کی نگرانی میں ہی کرائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جب ایم کیوایم نے تمام نشستیں جیت لیں تو پھر بعض ماہرین نے ٹی وی پر یہ کہنا شروع کردیا کہ ایم کیوایم کو اس مرتبہ کم ووٹ پڑے جبکہ پوری دنیا جانتی ہے کہ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ کم ٹرن آؤٹ ہوتاہے ۔ اگر آپ ایم کیوایم کے مخالفین کو پڑنے والے ووٹوں کا تناسب نکالیں تو آپ دیکھیں گے کہ ایک کے علاوہ باقی تمام نشستوں پر ہمارے مخالفین کی ضمانتیں بھی ضبط ہوگئیں ۔ میں تنقید کرنے والوں سے کہوں گا کہ ہمارے نہیں بلکہ ہمارے مخالفین کے ووٹ دیکھو اور سینہ کوبی کرتے رہو۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے سازشوں کے تحت کراچی کاامن تباہ وبرباد کیا گیا ۔ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرکے شہر کی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاجروں کو تاوان کیلئے اغواء کیا گیا اور ان سے بھتے طلب کئے گئے ، کراچی کے شہریوں ، تاجروں اورخاص طور پر ایم کیوایم کے کارکنوں کی وسیع پیمانے پرٹارگٹ کلنگ کی گئی اور اس طرح کے حالات پیدا کردیئے گئے کہ شہر کے بعض علاقوں میں ہمیں ایم کیوایم کے یونٹس کوبند کرنا پڑا ۔ ہم نے یہ فیصلہ محض شہرکے امن کی خاطر کیا لیکن تمام تر نامساعد حالات کے باوجود عوام نے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم ہی کو ووٹ دیئے ۔ عوام کے اس واضح مینڈیٹ کے باوجود ٹی وی ٹاک شوزمیں شریک بعض افراد اور چند میزبانوں کے دل کا زہر اورعصبیت زبان پر آگئی اور انہوں نے ایم کیوایم کی برائی ہی کی لیکن وہ بھول گئے کہ اوپر بھی ایک ذات ہے جو حق کا ساتھ دینے والوں کو فتح سے ہمکنار کرتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بھی جھوٹوں اورمنافقین پر لعنت فرمائی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک سیاستداں نے لفٹرسے گرنے کے بعد بسترعلالت سے بھی مجھ پر الزام لگادیا کہ میں ان کی ایک بزرگ خاتون کے قتل کا ذمہ دارہوں جبکہ میں نے اس سیاستداں کے گرنے کے بعد ایم کیوایم کے انتخابی جلسے اور اپنی تمام تر سیاسی مصروفیات منسوخ کردی تھیں اور عوام سے ان کی دعائے صحت کی اپیل کی تھی ۔ آپ نے دیکھ لیا کہ جھوٹاالزام لگانے والے خود سونامی میں بہہ گئے ۔ جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ محترمہ زہرہ شاہد کے قتل کی تحقیقات براہ راست سپریم کورٹ کی نگرانی میں کروائیں انشاء اللہ عوام دیکھ لیں گے کہ مجھ پر الزام لگانے والے جھوٹے ثابت ہوں گے اورمیں باعزت بری ہوں گا۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم ، پی پی پی تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پورے خلوص سے پورے پانچ سال تک پی پی پی حکومت کا ساتھ دیا ، آصف زرداری صاحب کو بھائی کہا تو بھائی بن کردکھایا ۔ لوگ باتیں بناتے رہے لیکن میں نے ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ گزشتہ عام انتخابات میں انہیں دیہی سندھ جبکہ ہمیں شہری سندھ نے مینڈیٹ دیا لیکن جب سندھ کے بلدیاتی نظام کا معاملہ آیا تو انہوں نے دیہی اکثریت کو استعمال کرتے ہوئے شہری سندھ کے مینڈیٹ کو بری طرح کچل دیا ۔ سندھ کے شہری عوام کی خواہشات اور ان کے منتخب نمائندوں کی رائے کو دودھ میں مکھی کی طرح نکال باہر کیا۔ ہم نے ضمنی انتخابات کے موقع پر کہاکہ میرپورخاص والی سیٹ ہماری تھی اسلئے وہاں اپنا نمائندہ ستبردار کرلیں لیکن انہوں نے ہماری ایک نہ مانی مگر اللہ کا فضل وکرم ہے کہ میرپورخاص کے عوام نے حق پرست نمائندے کو کامیاب کروایا اورثابت کردیا کہ میرپورخاص، الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ سندھ میں ہمارے پاس مکمل اکثریت ہے اور ہم جوچاہیں بل اسمبلی سے پاس کراسکتے ہیں۔ میں ان لوگوں سے کہوں گا کہ آپ اپنی دیہی اکثریت کی بنیاد پر شہری علاقوں کے مینڈیٹ کو نہ کچلیں۔ آ پ کو سندھ کے شہری علاقوں کا مینڈیٹ بھی تسلیم کرنا ہوگا کیونکہ آپ ہمیں سمندر میں نہیں دھکیل سکتے ۔انہوں نے حکومت سندھ سے کہاکہ آپکے پاس اکثریت ہے لیکن آپ بھی ایم کیوایم کے مینڈیٹ کوتسلیم کریں اسی میں صوبہ سندھ اورپاکستان کی بہتری ہے۔ جناب الطاف حسین نے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن،عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی پر آصف علی زرداری، میاں نوازشریف، اسفندیارولی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ جوجماعتیں بھی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئیں ہم ان کے مینڈیٹ کوتسلیم کرتے ہیں لیکن آپ بھی ہمارے مینڈیٹ کوتسلیم کریں ۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین مجھ پر جتنے بھی جھوٹے الزامات لگائیں الطاف حسین باطل قوتوں کے آگے سرنہیں جھکائے گا۔انہوں نے ضمنی الیکشن کے موقع پر نیوٹرل تجزیہ پیش کرنے والے تجزیہ نگاروں کو خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ جن تجزیہ نگاروں نے ٹی وی پربیٹھ کرایم کیوایم پرنفرت اورتعصب کے نشترچلائے ان کیلئے دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے تعصب کازہرنکال دے اوروہ اپنی نفرت وتعصب کے ذریعے ملک کومزید ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی جو لاشعوری کوشش کررہے ہیں اللہ ان کوششوں کوناکام کرے۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ سرحدوں پر خطرات منڈلارہے ہیں، بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورذیاں کررہاہے اور پاکستان نازک دورسے گزرہاہے لہٰذا میں تمام سیاسی جماعتوں سے کہتاہوں کہ اب الیکشن ختم ہوگئے ہیں،اب ملک کا سوچیں ، ایک دوسرے کے وجود اورمینڈیٹ کااحترام کریں،حکومت پسندہویانہ ہو لیکن ملک کودرپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں اور وطن کی سرحدوں کا دفاع کرنے والی مسلح افواج کے ہاتھ مضبوط کریں۔انہوں نے کہاکہ میں سونامی کی رٹ لگانے والوں سے کہتاہوں کہ آپ اپنے لیڈر کو سمجھائیں کہ وہ ایسی زبان استعمال نہ کریں،آپ نے غروروگھمنڈ میں بڑی بڑی باتیں کیں،آپ اللہ کے حضورتوبہ کیجئے اوردوسروں پر جھوٹی الزام تراشی اور جھوٹ سے گریزکیجئے۔سرحدوں کی صورتحال کے پیش نظرملک اس وقت یکجہتی چاہتاہے،آئیے ہم ایک دوسرے کوتسلیم کریں،یکجہتی کامظاہرہ کریں،ملک کوخطرات کے پیش نظر مسلح افواج کا ساتھ دینے کیلئے ذہنی طورپر تیاررہیں اوردنیاکوبتادیں کہ ہم میں آپس میں لاکھ اختلاف سہی لیکن جہاں ملکی سلامتی کامعاملہ ہووہاں ہم ایک ہوتے ہیں۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہیدہونے والے پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورحکومت سے کہاکہ وہ دہشت گردی کے خاتمے اورملک کودرپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ڈٹ کرفیصلے کرے ہم تمام مثبت اقدامات میں حکومت کی غیرمشروط حمایت کریں گے۔جناب الطا ف حسین نے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی پر رابطہ کمیٹی، تمام شعبہ جات کے ذمہ داروں اورتمام کارکنوں،ماؤں بہنوں اوربزرگوں کومبارکبادپیش کرتے ہوئے ان کیلئے دعائیں کیں۔انہوں نے کہاکہ یہ فتح چندامیدواروں کی نہیں بلکہ حق پرستی کے نظریہ کی فتح ہے اور آنے والے کل میں یہ نظریہ سندھ ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اورملک کے چپہ چپہ میں پھیلے گااورہرگھرسے حق پرست حق پرست کی آواز نکلے گی۔ انہوں نے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے ایم کیوایم کے تمام نومنتخب ارکان سے کہاکہ آپ اپنے حلقے کے تمام عوام کی بلاامتیاز خدمت کریں خواہ انہوں نے آپ کوووٹ دیے ہوںیانہ دیئے ہوں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے پروگراموں میں شرکت کرنے والے فنکاروں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے مشکل حالات میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کوخراج تحسین پیش کیااوراپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے صحافیو ں کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ایم کیوایم کی ویب ٹیم کے ارکان کوبھی خصوصی شاباش پیش کی ۔ انہوں نے حیدرآبادزون کے ذمہ داران وکارکنان کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔ 


12/21/2024 5:26:29 AM