Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف اوردیگر جماعتوں کے قائدین کومبارکبادپیش کرتے ہیں۔ الطاف حسین


ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف اوردیگر جماعتوں کے قائدین کومبارکبادپیش کرتے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 8/22/2013
ضمنی انتخاب میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف اوردیگر جماعتوں کے قائدین کومبارکبادپیش کرتے ہیں۔ الطاف حسین
ہم آپ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں آپ ہمارے مینڈیٹ اور وجود کو تسلیم کریں
ملک نازک دور سے گزر رہاہے اور ہمیں ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنا چاہیے
آج زمین و آسمان، چرند پرند، انسانوں سب نے دیکھ لیا کہ سونامی کہاں گئی اور جس ایم کیوایم کو ختم کرنے چلے تھے وہ اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے
ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا پول پوری دنیا میں کھل چکا ہے ،پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ کون حق پر ہے اور کون باطل پرست ہے
یہ کامیابی پرخلوص اورثابت قدمی اور گمنام کارکنان، شہداء لاپتہ ساتھیوں ،انکے اہل خانہ اور ایک ایک فرد کی قربانیوں کاثمراوران کی فتح ہے
میرپورخاص میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں کے بڑے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب
تصاویر
لندن۔۔۔22، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف اوردیگر جماعتوں کے قائدین کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم آپ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں آپ ہمارے مینڈیٹ اوروجود کوتسلیم کریں۔ ملک نازک دورسے گزررہاہے اورہمیں ایک دوسرے کووجودکوتسلیم کرنا چاہیے ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب میرپورخاص میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں کے ایک بہت بڑے اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی جو ضمنی الیکشن میں پی ایس 64 سے ایم کیوایم کے امیدوار ڈاکٹر ظفرکمالی کی کامیابی کی مبارکباد دینے کیلئے زونل آفس پر جمع ہوئے تھے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی ، سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین، میرپورخاص زون کے انچارج شبیرقائمی اورزونل کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے میرپور خاص شہر کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردعوام ، پاکستان کے تمام صوبوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، عوام ، تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد، غیرمسلم پاکستانیوں ، آزادکشمیر، گلگت بلتستان، پاراچناراوردیگرقبائلی علاقوں کے زعماء اوراکابرین کو دل کی گہرائیوں سے حق پرست امیدوار ڈاکٹرظفرکمالی کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ یہ ڈاکٹرظفرکمالی کی انفرادی کامیابی نہیں بلکہ میرپورخاص کے پرخلوص اورثابت قدمی اور گمنام کارکنان، شہیدوں کی قربانیوں، شہداء اور لاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ اورشہرکے ایک ایک فرد کی قربانیوں کاثمراوران کی فتح ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس جس نے ایم کیوایم اورالطاف حسین کے خلاف انا، غروراورگھمنڈ کی باتیں کیں، اپنی طاقت، شہرت اور نام کاڈنکا بجاکر ملک اوربیرون ملک ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کیں اورایم کیوایم پر جھوٹے الزامات عائد کئے آج وہ قدرت کے مکافات عمل کا شکارہیں۔ غروروگھمنڈ میں مبتلا ایک فرد نے بغیرکسی ثبوت وشواہد کے اپنی پارٹی کی بزرگ کارکن کے قتل کی ذمہ داری الطاف حسین اور اسکے کارکنان پر عائد کرکے پورے برطانیہ میں مجھے بدنام کرنے کی سازش کی مگراللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ حق آنے اورباطل مٹ جانے کیلئے ہے اور اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتاہے ذلت دیتا ہے ۔ایم کیوایم اورالطاف حسین پرجھوٹے الزامات عائد کئے گئے لیکن اللہ تعالیٰ نے ایم کیوایم کو ضمنی انتخابات میں سرخروئی اورکامیابی عطا فرمائی ۔ ایم کیوایم پر جھوٹے الزامات اور بے بنیاد پروپیگنڈے کا پول پوری دنیا میں کھل چکا ہے اورپوری دنیانے دیکھ لیاکہ کون حق پرہے اور کون باطل پرست ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں ایم کیوایم کے سینئرکارکنان سے جو کسی وجہ سے ناراض ہوکر گھربیٹھ گئے ہیں ، ان سے کہتا ہوں کہ اس وقت ملک پر کڑاوقت ہے اورتحریک بھی تنظیم نوکے عمل سے گزررہی ہے لہٰذا تحریک کے تمام دیرینہ ساتھی واپس پارٹی میں آجائیں۔ انہوں نے کہاکہ میرپورخاص کاکوئی بھی باسی جوخود اس شہر میں پیدا ہوا ہویا انکے والدین یہاں پیدا ہوئے ہوں وہ خود کو اس شہرکا باسی ضرورسمجھیں لیکن میرپورخاص کو اپنی جاگیرہرگز نہ سمجھیں کیونکہ میرپورخاص کے عوام ، کارکنان اورذمہ داران صرف اورصرف اپنے الطاف بھائی کے چاہنے والے ہیں اورانہوں نے ضمنی انتخاب میں اپنے عمل سے ثابت کردیاکہ وہ صرف اور صرف الطاف حسین کے وفادارتھے اورہیں ۔جناب الطاف حسین نے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفرکمالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تم کامیابی کے بعد غروروگھمنڈ میں مبتلا نہیں ہونااور شہرکی ایک ایک گلی میں جاکرکارکنان وعوام سے جھک کرملنا ، انہیں گلے لگانا اور ان کا شکریہ ادا کرنا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے پیپلزپارٹی کے بعض نامی گرامی رہنماؤں سے کہا تھا کہ میرپورخاص میرا شہر ہے ، ہم نے ہرکڑے اور مشکل وقت میں آپ کی غیرمشروط حمایت کی لہٰذا آپ میرپورخاص کو الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر رہنے دیں اوریہاں سے الیکشن نہ لڑیں لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی اوروہ میدان میں آگئے مگراللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے تحریکی ساتھیوں کو ہمت اور حوصلہ دیا جنہوں نے دن رات محنت کی اور تحریک کے پرچم کو جھکنے نہیں دیا، الطاف حسین سے اپنی عقیدت ومحبت کی لاج رکھتے ہوئے حق پرست امیدوار کو کامیاب بنایا۔ جناب الطاف حسین نے صدرپاکستان آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اورضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی جماعتوں کے دیگر سربراہان کو انکی کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان پر انتہائی کڑا وقت ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کریں ۔ ہم آپ کے مینڈیٹ کوتسلیم کرتے ہیں آپ بھی ہمارے مینڈیٹ کوتسلیم کریں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم 35سالوں سے جدوجہد کررہی ہے ، یہ نہیں کہ ڈھائی مہینے پہلے پارٹی بنی اور سب کوبہاکرلے جانے کا دعویٰ کردیا۔ آج زمین وآسمان، چرندپرند ، انسانوں سب نے دیکھ لیا کہ سونامی کہاں گئی اورجس ایم کیوایم کوختم کرنے چلے تھے وہ اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ موجود ہے۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر شاندارکامیابی پر ایم کیوایم میرپورخاص کی زونل کمیٹی ،تمام کارکنان اوراہلیان میرپورخاص کو زبردست مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج میں فخرکے ساتھ کہتاہوں کہ میرپورخاص میراشہرتھا، میراشہرہے اورانشاء اللہ میراشہرہی رہے گا۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس دولت نہیں پیار ہے اورمیںآج کی شاندارکامیابی پر میرپورخاص کی زونل کمیٹی اورایک ایک کارکن کودل کی گہرائی سے اپناپیار، شاباش اوردعاؤں کانذرانہ پیش کرتاہوں۔جناب الطا ف حسین نے میرپورخاص کی زونل کمیٹی اورکارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے آج بھی وہ وقت یادہے جب میں تحریک کے ابتدائی ایام میں بس میں بیٹھ کرمیرپورخاص آیاکرتاتھا، ہم گھروں کے کمروں میں اورچھتوں پر کارنرمیٹنگزکیاکرتے تھے، ہمارے ساتھ اتنے لوگ بھی نہیں تھے کہ ہم میدان میں جلسہ کرلیں لیکن قطرہ قطرہ کرکے دریابنتاہے اور نظریہ سچاہو،عزم پختہ ہو اورمحنت ولگن اورخلوص سے جدوجہدکی جائے توپھر بات اتنی بڑھتی ہے کہ بڑے بڑے میدان بھی چھوٹے پڑجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرپورخاص زون کے کارکنوں اور عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب سے کہہ دیجئے کہ ہماری اپنی اپنی برادری ضرورہے لیکن سب سے بڑی برادری الطاف حسین کی ہے اوریہ اللہ کاکرم ہے کہ جوایک بارالطاف حسین کاہاتھ تھام لے تواگروہ مخلص ہوتومرتے دم تک الطاف حسین کاہاتھ نہیں چھوڑتا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہماری تحریک کے دشمنوں کوہدایت دے یاپھرانہیں ذلت ورسوائی سے دوچارکر۔انہوں نے میرپورخاص سے نومنتخب رکن اسمبلی ڈاکٹرظفرکمالی کوتلقین کی کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی بلاامتیاز خدمت کریں خواہ انہوں نے آپ کوووٹ دیے ہوں یانہ دیے ہوں، سب کی خدمت کریں، کارکنوں کواپنابھائی سمجھیں اور غرور و تکبر کے بجائے سرجھکاکرچلیں انہیں اپناخاندان سمجھیں۔


12/21/2024 5:26:31 AM