Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں اور افواج پاکستان کے درمیان محبت اور تعاون کا رشتہ پاکستان بننے کے بعد سے قائم ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


مہاجروں اور افواج پاکستان کے درمیان محبت اور تعاون کا رشتہ پاکستان بننے کے بعد سے قائم ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 2/28/2016
مہاجروں اور افواج پاکستان کے درمیان محبت اور تعاون کا رشتہ پاکستان بننے کے بعد سے قائم ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
گزشتہ چند برسوں سے اس تعلق میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی یا کچھ غلط فہمیاں پیدا کی گئیں، ڈاکٹر فاروق ستار 
جناب الطاف حسین نے یہ محسوس کیا کہ ہم کچھ باتوں کی وضاحت ہمیشہ کیلئے کردیں تاکہ اس پر بلاوجہ بحث ومباحثہ نہ ہو، ڈاکٹر فاروق ستار 
الطاف حسین نے سپریم کونسل اور رابطہ کمیٹی کو یہ حکم صادر کیا ہے کہ ہمیں فی الفور پاک فوج اور مہاجروں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہئے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
ایم کیوایم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ داخلی استحکام اور ملکی بقاء و سلامتی کیلئے ایم کیوایم ایک کلیدی کردار ادا کرے، ڈاکٹر فاروق ستار
میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات اور اختیارات کی جدوجہد اپنی جگہ پر لیکن ابھی فی الفور کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، نوابشاہ اور میر پور خاص کے شہروں میں اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم کا اعلان کرتے ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار 
ایم کیوایم تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامہ میں اپنی پالیسی کو واضح کرنا ضروری سمجھتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں ، عسکری قیادت اور ہر خاص و عام کو قومی ایجنڈئے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کو بھر پور طریقے سے سراہنے کی ضرورت ہے ، افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، رؤف صدیقی 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں سپریم کونسل اور رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس
کراچی 29فروری2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے ملکی اور بین الاقوامی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے بعد آنے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں پاکستان کی قومی سلامتی ، بقاء اور استحکام کیلئے ایم کیوایم کی پالیسی کوواضح کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی تشکیل کے بعدہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والے مہاجروں اور افواج پاکستان کے درمیان محبت اور تعاون کا ایک رشتہ قائم ہے ،گزشتہ چند برسوں سے اس تعلق میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی یا کچھ غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ، قائد تحریک الطاف حسین نے سپریم کونسل اور رابطہ کمیٹی کو یہ حکم صادر کیا ہے کہ ہمیں فی الفور ان غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ منتخب ہونیو الے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ، وسائل نہیں دے رہی ہے ، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات نتخابات جب بھی ہوں اور جس قدر بھی اختیارات ملیں اب مزید اختیارات کی جدوجہد اپنی جگہ ہے لیکن فی الحال ایم کیوایم کراچی ، حیدرآباد ،میر پور خاص اور، نوابشاہ کے شہروں میں صفائی مہم کا اعلان کررہی ہے اور ان شہروں کی صفائی کی ذمہ داری اپنی مدد آپ کے تحت اپنے ذمہ لے رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز ایم کیوایم سپریم کونسل کے اراکین محترمہ نسرین جلیل ، رؤف صدیقی ، کشور زہرا ، رابطہ کمیٹی کے اراکین محترمہ ذرین مجید ، عبد القادر خانزادہ ، عارف خان ایڈووکیٹ ، محمد حسین ، زاہد منصوری ، محترمہ ریحانہ نسرین ، حق پرست رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم اور نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیوایم تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامہ میں اپنی پالیسی کو واضح کرنا ضروری سمجھتی ہے ، آج پاکستان کی سب سے بڑی ضرورت ایک قومی ایجنڈے کی تشکیل ہے اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں ، عسکری قیادت اور ہر خاص و عام کو اس قومی ایجنڈئے پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قومی وحدت اور ملکی یکجہتی اور پاکستان کی بقاؤ سلامتی کی ضمانت دی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ داخلی استحکام اور ملکی بقاء و سلامتی کیلئے ایم کیوایم ایک کلیدی کردار ادا کرے ، قائد تحریک الطاف حسین نے سپریم کونسل اور رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا ہے کہ ملکی استحکام بقاؤ سلامتی اور قومی وھدت یکجہتی کیلئے کام کریں تو آج کی اس پریس کانفرنس کا مقصد بھی یہ ہے ، جناب لطاف حسین یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمیں ماضی کو ایک طرف رکھ کر ایک نئے جذبے سے سرشار ہوکر مستقبل کے پاکستان کی تعمیر کرنا ہوگی اور پاکستان کو آگے لے جانا ہوگا ، اسی لئے جناب الطاف حسین نے یہ محسوس کیا کہ ہم کچھ باتوں کی وضاحت ہمیشہ کیلئے کردیں تاکہ اس پر بلاوجہ بحث ومباحثہ نہ ہو اور اجلاس میں یہ بات واضح ہوئی اوراس کا اعادہ ہوا کہ پاکستان کے قیام سے لیکر آج تک جس طبقے کو ہم عرف عام میں مہاجر کہتے ہیں جن کے آباؤ اجداد نے ہندوستان کے اقلیتی صوبوں سے ہجرت کی اور 47ء کی آزادی کے پاکستان میں آکر مقیم ہونے والے مہاجروں اور افواج پاکستان کے درمیان محبت اور تعاون کا ایک رشتہ قائم ہے اور اگر اس میں کسی کو ابہام اور کفیوژن ہے تو ہمارے طویل اجلاس کے بعد ہم ملکی یکجہتی کیلئے اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ پہلے دن سے یہ رشتہ قائم تھا اور آج بھی قائم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں سے اس تعلق میں کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی یا کچھ غلط فہمیاں پیدا کی گئیں ، قائد تحریک الطاف حسین نے سپریم کونسل اور رابطہ کمیٹی کو یہ حکم صادر کیا ہے کہ ہمیں فی الفور ان غلط فہمیں کو دور نا چاہئے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس کا جو بھی پس منظر رہا ہو جب پاکستان کی مضبوطی اور استحکام کیلئے کام کرنا ہے تو بانیان پاکستان اور ان کی الادوں کا پاکستان کی بقاء و سلامتی میں ایک اہم کردار ہے اس سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا ہم اپنی طرف سے ان غلطیوں کو دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اس اسپرٹ کو 1947ء کی طرح قائم و دائم رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ فوجی قیادت کا باالخصوص ضرب عضب میں فیصلہ کن کردار ارہا ہے اور اس سے پہلے ہمیشہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کیلئے لیت و لال سے کام لیا گیا تھااور ضرب عضب میں جو کام کیا گیا اس سے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط بنایا گیا ، ہم افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں ، قائد تحریک اور ایم کیوایم نے ہمیشہ عسکری قیادت کیلئے خیر خواہی کے جذبات کااظہار کیا ہے اور ان کے کردار کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے خاص طور پر کل کے اجلاس میں جو بات کہی گئی وہ یہ ہے کہ اگر ’’میری کسی تقریر سے کسی عسکری ادارے یا ااس کے سربراہ یا کسی افسر کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس پر معذرت خواں ہوں ۔ ‘‘یہ قائد تحریک کے الفاظ ہیں اور اس کی انتہائی اہمیت ہے میں سمجھتا ہوں کہ آج کی اس پریس کانفرنس کے ذریعے قائد تحریک الطاف حسین کے کم از کم ان الفاظ کے اظہار اور جملوں کو میڈیا پرجانے میں رکاوٹ نہ ڈلی جائے کیونکہ جناب الطاف حسین کے اس موقف کو واضح ہونا بہت ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جناب الطاف حسین نے اس بات کو بھی کل کے اجلاس میں دہرایا اور کہا کہ ایم کیوایم اعلیٰ عدلیہ اور ان کے ججوں کو بھی عزت و تکریم کی نظر سے دیکھتی ہے ۔ جناب الطاف حسین کے یہ بڑے پالیسی بیان ہیں ان کی زیادہ اہمیت ہے مجھے امید ہے کہ جناب الطاف حسین کے پالیسی بیان ہر خاص و عام تک پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال میں جو تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اس کی روشنی میں ایم کیوایم نے کلیدی کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج کی پریس کانفرنس کی اہمیت یہی ہے ۔ ایم کیوایم پاکستان اور اباالخصوص کراچی کے امن وااستحکام ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے اور سندھ سمیت پورے ملک کو کرپشن سے پاک کرنے اور قومی مفاد کے لئے کام کرنے کیلئے عسکری قیادت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی ہدایت اور اجلاس میں گفتگو کا خلاصہ ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ ملک و قوم کو جن خارجی و اور داخلی خطرات کا سامنا ہے ان کے پیش نظر ہمیں ماضی کو بھلا کو قوم کے مفاد میں مل جل کر کام کرنا ہوگا اور اس کیلئے ایک قومی ایجنڈا تشکیل دینا ہوگا۔ انہوں نے آج شوال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فوجی افسر اور جوانوں کی شہادت پر افسوس کااظہار کیا اور شہید فوجیوں کو زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کی لازوال قربانیاں یقیناًپاکستان کے مستقبل کو روشن اور تابناک بنانے میں ایک اہم کردار ادا کریں گے اور ہم اسے قدر اور عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوسرے موضوع کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت بلدیاتی ادراوں کو اپنی تحویل میں لینے اور میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں مسلسل تاخیر کررہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ، سندھ خصوصا شہری علاقوں میں بلدیاتی نظام کی تباہی ، صحت و صفائی کی ابتر صورتحال اور پانی وبجلی کے بڑھتے ہوئے بحران کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، متعلقہ ادارے اورصوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی بے چینی اور اضطراب کا نوٹس لیں اور ان کے بنیادی شہری بلدیاتی حقوق کو بحال کریں ، مقامی حکومت ،ان کے اختیارت اور وسائل بحال کرے ، میئر ، ڈپٹی میئر اور خصوصی نشستوں کے انتخابات کراکر مقامی حکومتوں اورکو نسل کو مکمل کریں تاکہ یہ ادارے عوام کی خدمت کا کام شروع کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ مقامی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے اختیارات پہلے ہی کم ہیں اور مزید اختیارات چھینے جارہے ہیں ، ہاؤس کو مکمل ہونے نہیں دیاجارہا ہے ، میئر اور دپٹی میئر کو کام کرنے سے روکاجارہا ہے ، جناب الطاف حسین نے یہ کہا ہے اور جلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات جب بھی ہوں اور جس قدر بھی ااختیارات ملیں ہمیں اب مزید اختیارات کی جدوجہد اپنی جگہ پرہے لیکن ہم فی الفور کراچی ، حیدرآباد ، میر پور خاص اور نوابشاہ میں اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم کا اعلان کرتے ہیں اور سات آٹھ سال سے کچرا اٹھا نے کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بلدیاتی اداروں کی مشینری اور وسائل نہیں ہیں ، مالی وسائل اور عملہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہم نے قائد تحریک کی رہنمائی میں اور ان کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا ہے اپنے عوامی مینڈیٹ اور سیاسی اثرو رسوخ کے ذریعے شہروں کو صفا کریں وار گندگی کا صفایا کریں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے ،میئر کے اختیارات کیلئے آگے پرامن مظاہرے اور دھرنے دینے پڑے وہ بھی دیں گے لیکن فی الحال جو فیصلہ کیا ہے وہ صفائی مہم کا ہے کہ گزشتہ سات آٹھ سال کا کچرا اور گند کم از کم اسے کسی نہ کسی طرح اپنے وسائل پیدا کرکے مخیر حضرات سے اپیل کرکے ، مختلف انجمنوں سے بات کرکے اور شہری غیر سرکاری تنظیموں سے بات کرکے اور عوام کے تعاون ، شرکت اور شمولیت سے ان شہروں کی صفائی کریں گے ۔ایم کیو ایم سپریم کونسل کے رکن اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کے اجلاس میں ضرب عضب اور افواج پاکستان کے کردار کا جائزہ لیا گیا ، انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کا جو کردار رہا اور افواج پاکستان کے اہلکاروں نے ہزاروں کی تعداد میں جام شہادت نوش کیا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے کردار کو بھر پور طریقے سے سراہنے کی ضرورت ہے اور افواج پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس


مکمل پریس کانفرنس

10/30/2024 10:53:51 AM