عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا پی ایس 103کے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار رؤف صدیقی کے نام کھلا خط
، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ضمنی الیکشن میں نامزد گی کا خیر مقدم
کراچی ۔۔۔19، اگست2013ء
عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ضمنی الیکشن 2013ء کے سلسلے میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پی ایس 103نارتھ ناظم آباد کے انتخابی حلقہ پر حق پرست امیدوار رؤف صدیقی کی نامزدگی کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ضمنی الیکشن میں ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد اوردیگر علاقوں کے عوام انہیں بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ایس 103کی نشست پر نامزدحق پرست امیدوار رؤف صدیقی کے نام اپنے کھلے خط میں کیا ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنے خط میں کہا کہ مجھے یہ جانکر بے خد خوشی ہوئی ہے کہ جناب الطاف حسین نے آپ کو پی ایس 103کا ضمنی انتخاب لڑنے کیلئے چنا ہے ، یہ علاقہ بہت اہم ہے ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، پاپوش نگر میں تعلیم یافتہ اور شریف النفس افراد رہتے ہیں میں اس علاقہ میں 9سال سے رہ رہا ہوں اور یہیں رہ کر میں نے تعلیم حاصل کی تھی اور1961میں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے برلن چلا گیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے آپ کا (رؤف صدیقی ) کا انتخاب کرکے بہت اچھا کیا ہے کیونکہ آپ مناسب ترین شخص ہیں ، میں نے کئی بار ٹیلی ویژن اور اخبارات سے گفتگو کرتے ہوئے آپ کے اعلیٰ کام اور صلاحیتوں کو سراہا ہے مجھے پورا یقین ہے کہ اگر پیپلزپارٹی سیاست کوبالائے طاق رکھ کر ملک اور کراچی کے وسیع تر مفاد میں آپ کو سندھ کا وزیر داخلہ لگا دے تو 6ماہ میں کراچی میں امن وامان قائم کردینگے ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ میری ساری ہمدردیاں اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور 22اگست کے دن انشاء اللہ عوام بھاری اکثریت سے آپ کو کامیاب کرائیں گے ۔