ایم کیوایم نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے ایک حلقے اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں سے نامزد حق پرست امیدواروں کے کوائف جاری کردیئے
کراچی ۔۔۔16، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ نے22؍اگست کو ہونیوالے ضمنی انتخابات2013ء کیلئے قومی اسمبلی کی ایک نشست اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے نامزد کردہ حق پرست امیدواروں کے کوائف جاری کردیئے۔ ایم کیوایم کے اعلامئیے کے مطابق کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ اے این 254سے محمد علی راشد ولد راشداقبال جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 95کراچی سے محمد حسین ولد منشی خان، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103کراچی سے عبد الرؤف صدیقی ولد عبد المجید صدیقی اورحلقہ پی ایس 64میرپور خاص سے ڈاکٹر ظفراحمد خان کمالی ولد یامین الدین خان کمالی کو حق پرست امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ ایم کیوایم نے ضمنی انتخابات کیلئے نامزدامیدواروں کی تعلیمی قابلیت اور تحریکی خدمات کے حوالے سے مختصرتعارف پرمشتمل بائیو ڈیٹا بھی ایم کیوایم کی ویب سائٹ (
www.mqm.org)پرجاری کردیاہے۔