بلدیاتی انتخابات میں حق پرست نمائندوں کو ووٹ دینے پر جناب الطاف حسین کا کراچی کی تمام قومیتوں کو خراج تحسین
لندن۔۔۔19دسمبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہفتہ کی شام جناح گراؤنڈ میں خطاب کرتے ہوئے کراچی میں بسنے والے سرائیکی ، سندھی ،کشمیری ، بلوچی ،ہزاروال ، بلوچ ، پنجابیوں،بنگالیوں اور دیگر قومیت کے لوگوں کا بلدیاتی انتخابات میں حق پرست عوامی نمائندوں کو ووٹ دینے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔جناب الطاف حسین نے دور دراز سمندری علاقوں میں شکار کیلئے جانے والے ان مچھیروں کا بھی شکریہ اداکیا جو اپنی کشتیوں پر ایم کیو ایم کا پرچم لگاتے ہیں ۔