Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر کراچی کے نامزدحق پرست میئر ، ڈپٹی میئر اور بلدیاتی نمائندگان کی تنظیمی حلف برادری کی فقید المثال اور شاندار تقریب؍جھلکیاں


شہر کراچی کے نامزدحق پرست میئر ، ڈپٹی میئر اور بلدیاتی نمائندگان کی تنظیمی حلف برادری کی فقید المثال اور شاندار تقریب؍جھلکیاں
 Posted on: 12/19/2015
شہر کراچی کے نامزدحق پرست میئر ، ڈپٹی میئر اور بلدیاتی نمائندگان کی تنظیمی حلف برادری کی فقید المثال اور شاندار تقریب؍جھلکیاں 
کراچی: ۔۔۔19، دسمبر2015ء 
ہفتہ کے روز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں شہر کراچی کے نامزدحق پرست میئر ، ڈپٹی میئر اور بلدیاتی نمائندگان کی تنظیمی حلف برادری کی فقید المثال ، تاریخی اور شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
بلدیاتی عوامی نمائندگان کی تنظیمی حلف برادری کی تقریب کا جناح گراؤنڈ میں بنایا گیا اسٹیج ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی یادگارِ شہدائے حق کے 
بالکل سامنے تھا ۔ 
اسٹیج کے دائیں جانب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خوبصوت تصویر تھی جس کے اوپر انگریزی زبان میں تحریر تھا کہ "Let the city rise 
again...اور اسکرین کے بائیں جانب اردو زبان میں ’’تقریب حلف برداری برائے نومنتخب اراکین شہری حکومت کراچی ، خصوصی خطاب محترم قائد 
تحریک جناب الطاف حسین ‘‘ جلی حروف میں تحریر تھا جبکہ اسکرین کے عقب میں سورج طلوع ہونے کے منظر کشی کی تھی اور اڑتی پتنگیں دکھائی گئیں تھی ۔
حق پرست بلدیاتی نمائندگان کی تنظیمی حلف برادری کی تقریب شام گئے تک ایک بڑے جلسہ میں تبدیل ہوچکی تھی جس میں شہر بھر سے نامزد حق پرست عوامی 
نمائندگان نے شرکت اور تنظیمی حلف اٹھایا اور حلف کی پاسداری کا عزم اور عہد کیا ۔ 
تقریب حلف برداری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شام 7:00بجے شروع کیا گیا جبکہ تلاوت کی سعادت فرحان نور نے حاصل کی ۔ 
تقریب حلف برداری سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے خطاب کیا اور اپنے خطاب کے دوران ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر 
فاروق ستار کو نومنتخب بلدیاتی نمائندگان سے حلف لینے کی درخواست کی، اس موقع پر ایم کیوایم کے سینئر کنوینر عامر خان اور اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے ۔ 
حلف تحریر شدہ تھا جس کی کاپیاں حق پرست نمائندگان کے ہاتھوں میں بھی تھیں ۔حلف نامہ چھ نکات پر مشتمل تھا۔
ٹھیک 7بجکر 20منٹ پر ڈاکٹر فاروق ستار نے بلدیاتی نمائندگان سے حلف برادری الفاظ پڑھے جنہیں نومنتخب میئر وسیم اختر ، ڈپٹی میئر ارشد وہرا اور تمام 
بلدیاتی عوامی نمائندگان نے کھڑے ہوکر باآواز بلند دہرایا ۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر اور ڈپٹی میئر ارشد وہرا اسٹیج پر ڈاکٹر فاروق ستار کے دائیں اور 
بائیں موجود تھے جبکہ سامنے کی جانب نومنتخب چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے نمائندگان نے کھڑے ہوکر حلف کے الفاظ دہرائے ۔ 
تقریب حلف برداری پنڈال میں ایم کیوایم بڑی ڈیجیٹل اسکرین پر بھی براہِ راست دکھائی جاتی رہی ۔ 
تقریب حلف برداری میں کارکنان و عوام نے اپنے نومنتخب عوامی نمائندگان کے ہمراہ سیلفیاں بنوائیں اس موقع پر حق پرست نومنتخب بلدیاتی نمائدگان نے 
عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے دن رات کوشاں رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ 
حلف برداری اور مقررین کے خطاب کے بعد قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جیسے ہی ٹیلی فون لائن پر آمد کا اعلان کیا گیا تو شرکاء میں زبردست جوش و 
خروش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اپنی نشستوں سے کھڑ ے ہوکر اور تالیاں بجاکر ان کا فقید المثال استقبال کیا ۔ 

10/1/2024 7:25:44 PM