Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا خضدار میں مسافر بس اور ٹرک کے ہولناک تصاد م میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پرافسوس کا اظہار


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا خضدار میں مسافر بس اور ٹرک کے ہولناک تصاد م میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پرافسوس کا اظہار
 Posted on: 12/19/2015
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کا خضدار میں مسافر بس اور ٹرک کے ہولناک تصاد م میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پرافسوس کا اظہار
ملک میں ہر سال سینکڑوں افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،رابطہ کمیٹی
حکومت کی جانب سے ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ،رابطہ کمیٹی 
ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے سدباب کیلئے ٹرک اور بس کے ڈرائیوروں کو قانون کا پابند بنایاجائے
خضدار میں پیش آنیوالے افسوسناک ٹریفک حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور حادثے کے زخمیوں کو سرکاری سطح پر علا ج ومعالجے کی سہولیات فراہم کریں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔19دسمبر 2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے خضدار کے علاقے اورناچ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں ہولناک تصاد م کے نتیجے میں متعدد افرا د کے جاں بحق اور درجنوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں ہر سال سینکڑوں افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ٹریفک حادثات کو روکنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاع کے سدباب کیلئے ضروری ہے کہ ٹرک اور مسافر بس کے ڈرائیوروں کو قانون کا پابند بنایا جائے اور بغیر لائسنس اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مسافر کوچ ،ٹرک اور مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیور اورمالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ خضدار میں پیش آنیوالے افسوسناک ٹریفک حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور حادثے کے زخمیوں کو سرکاری سطح پر علا ج ومعالجے کی سہولیات فراہم کریں۔

10/1/2024 7:26:48 PM