Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کراچی پہنچ گئے، ائیر پورٹ سے نائن زیرو تک عوام نے اپنے مئیر کا تاریخی استقبال کیا


کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کراچی پہنچ گئے، ائیر پورٹ سے نائن زیرو تک عوام نے اپنے مئیر کا تاریخی استقبال کیا
 Posted on: 12/18/2015
کراچی کے نامزد مئیر وسیم اختر کراچی پہنچ گئے، ائیر پورٹ سے نائن زیرو تک عوام نے اپنے مئیر کا تاریخی استقبال کیا
وسیم اختر نجی ائیر لائن سے 12:30 بجے کراچی پہنچے جہاں عوام صبح سے ہی کراچی ائیر پورٹ کے اندر اور باہر جمع تھے
نائن زیرو پر سینکڑوں افراد کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و دیگر نے استقبال کیا، فاروق ستار قافلے میں شریک رہے
کراچی ۔۔۔18دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی کے نامز د حق پرست مئیر وسیم اختر کا لندن سے کراچی واپسی پر تاریخی استقبال کیا گیا۔اس موقع پر جمعہ کی صبح سے ہی ایم کیوا یم کے کارکنان اور کراچی کے عوام کی بڑی تعداد کی ائیر پورٹ آمد کا سلسلہ شروع ہو گیاتھا جو اپنے ہمراہ پھولوں کے ہار ، گلدستے اور مٹھائیاں لائے تھے ۔سہ پہر 12:30بجے وسیم اخترکی نجی ائیر لائن کے ذریعے کراچی پہنچنے کی خبر ملتے ہی ائیر پورٹ پر موجود عوام و کارکنان نے جناب الطاف حسین اور ایم کیوا یم کے حق میں نعرے بلند کرنا شروع کر دئیے اور وہ وسیم اختر کی آمد کا انتظار کرتے رہے ، حق پرست نامزد مئیر کے نظر آتے ہی عوام نے بھر پور جذبے کے ساتھ انہیں ہار پہنا ئے اور مٹھائی کھلائی جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد انکے ہمراہ ’’Selfies‘‘ بنوانے میں مصروف ہوگئی ۔ وسیم اختر نے ائیر پورٹ آمد پر عوام و کارکنان سے اظہار تشکر کیا اور قافلے کے ہمراہ ائیرپورٹ سے نائن زیرو کیلئے روانہ ہوگئے ،راستے میں ڈر گ روڈ ، شاہراہ فیصل ، جوہر موڑ ، آلہ دین پارک ، نیپا اور گلشن چورنگی سمیت دیگر علاقوں میں عوا م نے قافلے کو سڑک کے درمیان روک کرنامزد حق پرست مئیر کا بھر پور استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔اس موقع پر وسیم اختر نے اپنی گاڑی سے باہر آکر عوام کے نعروں اور پرتپاک استقبال کا دونوں ہاتھ بلند کرکے جواب دیا ۔نائن زیرو پہنچتے ہی وہاں پہلے سے موجود سینکڑوں کا رکنان اور کراچی کے مختلف علاقوں سے آنیوالے عوام نے جناب الطا ف حسین کی ہدایت پر وسیم اختر کا تاریخی استقبال کرتے ہوئے ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور بلند نعروں سے انکا نائن زیرو پر استقبال کیا ۔اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار انکے ہمراہ قافلے میں شریک رہے ۔نائن زیروآمد پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، اراکین رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ،تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران نے انکا استقبال کیا جبکہ عامر خان اور سینیٹر نسرین جلیل نے انہیں گلدستے پیش کئے۔

10/1/2024 7:26:45 PM