Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی سینئرکارکن وقارالنساء طویل علالت کے بعدپیرکے روزرضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں


 Posted on: 12/14/2015
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی سینئرکارکن وقارالنساء طویل علالت کے بعدپیرکے روزرضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں
وقارالنساء کی عمر55سال تھی اوروہ شوگرکے عارضے میں مبتلا تھیں
وقارالنساء 9جون1992کوایم کیوایم کے خلاف شروع ہونیو الے ریاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرموجودرہی
وقار النساء ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتی تھیں
مرحومہ شعبہ نیوزسے بھی وابستہ رہی اور نیوز سیکشن میں عرصہ درازتک تنظیمی کام انجام دیتی رہی 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،شعبہ خواتین اورشعبہ اطلاعات کا وقارالنساء کے انتقال پرافسوس کااظہار
کراچی:۔۔۔14؍دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی سینئرکارکن وقارالنساء طویل علالت کے بعدپیرکے روزرضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں۔ وقارالنساء کی عمر55سال تھی اوروہ شوگرکے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث گزشتہ پندرہ روزسے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلالج تھی ،پیرکی شام وقارالنساء کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جہاں ڈاکٹرنے ان کی جان بچانے کی ہرممکن کوششوں کے باوجود جانبرنہ ہوسکی اور اپنے خالق حقیقی سے جاملی ۔وقارالنساء مرحومہ انتہائی خوش اخلاق اورملنسارخاتون تھی جن کے پسماندگان میں دوبھائی ایس ایم اقبال اور ایس ایم شجاع،ایک بہن نازالنساء اورشوہر ڈاکٹر محمدجاویدشامل ہیں۔وقارالنساء ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت ومحبت رکھتی تھی اوریہی وجہ ہے کہ 19جون1992کوایم کیوایم کے خلاف ہونیو الے ریاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپرموجودرہی اور تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود تنظیمی خدمات انجام دیتی رہیں۔مرحومہ شعبہ نیوزسے بھی وابستہ رہیں اور نیوز سیکشن میں عرصہ درازتک تنظیمی کام انجام دیتی رہی۔علاوہ ازیں وقارالنساء مرحومہ کومنگل کے روزبعدنمازظہریٰسین آباد قبرستان میں سپردخاک کیاجائیگا۔مرحومہ کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر صفہ مسجدعزیزآبادبلاک2میں اداکی گئی جائیگی۔
مزیدبراں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے شعبہ خواتین کی سینئرکارکن وقارالنساء کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کی تنظیمی خدمات پرانہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت ہمدردی کااظہارکیا۔رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ وقارالنساء مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)علاوہ ازیں ایم کیوایم شعبہ خواتین اورشعبہ اطلاعات نیوزسیکشن کے ارکان نے بھی وقارالنساء کے انتقال پردلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعاکی۔


10/1/2024 7:23:44 PM