ایم کیو ایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کراچی کے رکن شاہنواز کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر الطاف حسین کا اظہارافسوس
کراچی 14 دسمبر2015 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کراچی کے رکن شاہنواز کے ٹریفک حادثے میں انتقال پرگہرے دکھ اور ادفسو س کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تما م کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)