سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی عابد علی امنگ کی والدہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 11، دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی، استاد اور آل پاکستان ڈبیٹ کونسل کے بانی رکن عابد علی امنگ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگواران کو صبر جمیل اور مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔