Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں کبھی بھی کہیں پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی تو سب سے پہلے قائد تحریک نے اپنی آواز بلند کی ہے، شاہد پاشا ڈپٹی کنونیر رابطہ کمیٹی


پاکستان میں کبھی بھی کہیں پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی تو سب سے پہلے قائد تحریک نے اپنی آواز بلند کی ہے، شاہد پاشا ڈپٹی کنونیر رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/10/2015
پاکستان میں کبھی بھی کہیں پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی تو سب سے پہلے قائد تحریک نے اپنی آواز بلند کی ہے، شاہد پاشا ڈپٹی کنونیر رابطہ کمیٹی
تمام سیاست دانوں سے گزارش کروں گا کہ انسانی حقوق کو انسانی حقوق سمجھیں اس پر سیاست نہ کی جائے،کنور خالد یونس
آج انسانی حقوق کا دن منا رہے ہیں کیوں کہ ہم انسانیت پر یقین رکھتے ہیں ۔، محفوظ یار خان
انسان ہی انسان کے کام آسکتا ہے امن کی کنجی انسانی حقوق میں ہے، منگلہ شرما
آج پاکستان میں ہیومین رائٹس کی خلاف ورزی ہورہی ہے ایم کیوا یم کے ورکرز کے ساتھ جو ظلم ہورہاہے وہ اگر دنیا دیکھ لے تو دل دہل جائے ، کشور زہرہ 
کراچی 10 دسمبر2015ء
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ (Public Relation Department) کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی، سی ای سی کے رکن کنور خالد یونس، پی آر ڈیپاٹمنٹ کی انچارج واراکین ،ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران،اجرک ویلفیئر آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والی خاتون بشریٰ ،ریزیڈنٹس ڈائریکٹرعورت فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والی خاتون محترمہ مہناز رحمٰن صاحبہ، جرنلیزم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے عمران شیروانی اورسوشل ورکر پارسی کمیونٹی ومعروف بزنس مین ہومی گڈیالی نے شرکت کی۔ اس مو قع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی کہیں پر بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی تو سب سے پہلے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنی آواز بلند کی ،قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ انسانیت کا درس دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت افسوس ہوتا ہے جب کوئی کراچی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہور ہی ہوتی ہے تو اس وقت ہمارے کراچی کے لئے کوئی انسانی حقوق کی تنظیم آواز نہیں اٹھائی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس دورکا اگر کوئی انسانی حقوق کا ادارہ ہے تو وہ متحدہ قومی مومنٹ ہے جس کے روح رواں قائد تحریک الطاف حسین ہیں۔اس موقع پر کنور خالد یونس نے کہا کہ آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے میں تمام سیاست دانوں سے گزارش کروں گا کہ انسانی حقوق کو انسانی حقوق سمجھیں اس پر سیاست نہ کی جائے۔اس موقع پرایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے صدر محفوظ یار خان نے کہا کہ جتنی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہمارے ساتھ ہو رہی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ہم اس کے باوجود بھی آج انسانی حقوق کا دن منا رہے ہیں کیوں کہ ہم اس انسانیت پر یقین رکھتے ہیں ۔ شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرہ نے کہا کہ آج پاکستان میں ہیومین رائٹ کی خلاف ورزی ہورہی ہے ایم کیوا یم کے ورکرز کے ساتھ جو ظلم ہورہاہے وہ اگر دنیا دیکھ لے تو دل دہل جائے ہم کس طرح سے اپنے ورکرز کے اہلِ خانہ کو جواب دیں ؟ہم انکے بچوں کو کیا کہیں ؟۔آخر میں پرسنل ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کی انچارج منگلہ شرمہ نے کہا کہ انسان ہی انسان کے کام آسکتا ہے امن کی کنجی انسانی حقوق میں ہے ۔رکن ربطہ کمیٹی زرین مجیدنے تمام مہمان کا شکریہ ادا کیا۔
تصاویر

10/1/2024 7:24:17 PM