Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے شاہ نوازبھٹوکالونی میں مدرسے کی چھت گرنے پرجائے وقوعہ کادورہ


حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے شاہ نوازبھٹوکالونی میں مدرسے کی چھت گرنے پرجائے وقوعہ کادورہ
 Posted on: 12/10/2015
حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے شاہ نوازبھٹوکالونی میں مدرسے کی چھت گرنے پرجائے وقوعہ کادورہ
کر اچی: ۔۔۔10؍دسمبر2015ء 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی اوریوسی ون شاہ نوازبھٹوکالونی سے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے شاہ نوازبھٹوکالونی میں دینی مدرسے عمرِفاروق کی چھت گرنے پرگہری تشویش کااظہارکیااورجائے وقوعہ کادورہ کرکے مدرسے کے مہتم مولاناابراہیم سے ملاقات کی اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی اوریوسی1شاہ نوازبھٹوکالونی سے نومنتخب بلدیاتی نمائندے چیئرمین شاہدکلیم،وائس چیئرمین طیب حسین،جنرل کونسلرزاہد راجپورت اور دیگر کارکنان نے عمرِفاروق مدرسے میں چھت گرنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے معصوم بچوں کواپنی نگرانی میں ریسکیوکیااورایمبولینسوں کے ذریعے بچوں کواسپتال منتقل کیا۔ اس موقع پرمدرسے کے مہتم ابراہیم نے ایم کیوایم کے نمائندوں کوبتایاکہ حال ہی میں مدرسے کی نئی چھت ڈالی گئی ہے جس کے بعدچھت پربلاک رکھے جارہے تھے جن کاوزن چھت سہار نہ سکی اورگرگئی ۔انہوں نے بتایاکہ جس وقت چھت گری اس وقت بچے دینی تعلیم میں مشغول تھے تاہم اللہ کاشکرہے کہ بچے محفوظ رہے۔ایم کیوایم کے نمائندوں نے حادثے میں زخمی بچوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔

10/1/2024 7:27:37 PM