Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفدکی متحد ہ قومی مو ومنٹ کے مرکزنائن زیروپررضوان بابرسے ملاقات


پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفدکی متحد ہ قومی مو ومنٹ کے مرکزنائن زیروپررضوان بابرسے ملاقات
 Posted on: 12/10/2015
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفدکی متحد ہ قومی مو ومنٹ کے مرکزنائن زیروپررضوان بابرسے ملاقات
ایم کیوایم پی آئی اے کے افسران ومحنت کشوں کے ساتھ ہے اورکسی قیمت پرانہیں تنہاء نہیں چھوڑے گی،رضوان بابر
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفدمیں ائیرلیگ ایمپلائیز(سی بی اے)،پیپلزیونٹی ایمپلائیزیونین،پیاسی یونین،یونائیٹڈآفیسرزفورم،پی آئی آفیسرز ایسوسی ایشن،پروگریسووآفیسرزایسوسی ایشن ،یونائیٹڈ اٹاپ پینل (پی آئی اے)کے عہدیداران شامل تھے
کر اچی: ۔۔۔10؍دسمبر2015ء 
ائیرلیگ ایمپلائیز(سی بی اے)،پیپلزیونٹی ایمپلائیزیونین،پیاس یونین،یونائیٹڈآفیسرزفورم،پی آئی آفیسرزایسوسی ایشن،پروگریسووآفیسرزایسوسی ایشن ،یونائیٹڈ اٹاپ پینل (پی آئی اے)کے عہدیداران پرمشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے بڑے وفدنے متحد ہ قومی مو ومنٹ کے مرکزنائن زیروپررکن رابطہ کمیٹی رضوان بابرسے ملاقات کی اورانہیں پی آئی اے کی نجکاری ااورروزگارکولیکرافسران وملازمین میں پائی جانے والی بے چینی اوردرپیش مشکلات ومسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پرحق پرست رکن اسمبلی ارشدوہرہ ،جوائنٹ انچارج لیبرڈویژن انجینئرکاشف اورارکان راشدخان اورمرزاعرفان بیگ بھی موجودتھے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے عہدید اران نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈی نینس سے رابطہ کمیٹی کومکمل آگاہی فراہم کی اورآرڈی نینس کے نفاذسے آفیسرزاورمحنت کشوں میں پائی جانے والی بے چینی سے متعلق بتایا۔اس موقع پررضوان بابرنے وفدکی گذارشات کو غورسے سنااورانہیں ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم محنت کشوں کے مسائل کے لئے ہمہ وقت ان کے ساتھ ہے اورکسی قیمت پرانہیں تنہاء نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پی آئی اے کے افسران ومحنت کشوں کے روزگار،نوکریوں کے تحفظ اورپی آئی اے کی اصل صورت میں بحالی تک ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

10/1/2024 7:24:57 PM