Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست شہدا ء نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر تحریک کے پرچم کوسربلند کردیا ،عامر خان


حق پرست شہدا ء نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر تحریک کے پرچم کوسربلند کردیا ،عامر خان
 Posted on: 12/9/2015
حق پرست شہدا ء نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر تحریک کے پرچم کوسربلند کردیا ،عامر خان
5دسمبر کی کامیابی اور تحریک کا عہدہ ہمیں حق پرست شہداء اور انکے لواحقین کی عظیم قربانیوں کی بدولت نصیب ہوئی ہے،عامر خان
تحریک کے فکر و فلسفے کو آگے بڑھانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، سید شاہد پاشا
9دسمبر یوم شہداء کے موقع پر جناح گراؤنڈ میں منعقدہ بڑے اجتماع سے سینئر ڈپٹی کنوینر، اراکین رابطہ کمیٹی کا خطاب
کراچی ۔۔۔9دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے 9دسمبر یوم شہداء کی مناسبت سے جناح گراؤنڈعزیزآباد میں منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہاکہ 9دسمبر کا دن ہمارے لئے اپنے عزم کے اعادے کا دن ہے کہ شہداء کے لہو کا پاس رکھتے ہوئے جدوجہد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا ہے ، جناب الطاف حسین کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہمارے لئے نعمت بنا کر بھیجا گیا ہے جو اپنے کارکنان کے غم اور خوشی میں شریک ہوتے ہیں اور انکے لئے ہر لمحہ فکر مند رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 5دسمبر کی کامیابی یا تحریک کا کوئی بھی عہدہ ہمیں حق پرست شہداء اور انکے لواحقین کی عظیم قربانیوں کی بدولت نصیب ہوا ہے اگر شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش نہ کئے ہوتے تو باطل قوتیں ہمیں مٹا چکی ہوتیں ۔انہوں نے کہا کہ حق پرست شہدا ء نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر تحریک کے پرچم کوسربلند کیا اب ہمارا فرض ہے کہ ہمیں اس کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرناہے اور عوام اور قوم کی خدمت کرتے ہوئے کسی بھی قربانے سے دریغ نہیں کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تعلیمات ہیں کہ ہمیں محروم و مظلوم طبقے کے حقوق کیلئے جدوجہد کو تمام ترنا مساعدحالات کے باوجود جاری رکھنا ہے، ہم بھی پاکستانی ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کی جدوجہد میں سر گرم عمل ہیں لیکن اس کے باوجودنادیدہ قوتوں نے آ ج بھی ہمیں مٹانے کیلئے آج بھی سازشیں کر رہی ہیں ۔انہوں نے حق پرست شہداء کے لواحقین کے سامنے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ اگر میری وجہ سے کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو مجھے معاف کردیں ۔انہوں نے ڈی جی رینجرز سندھ جنرل بلال اکبر سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم لاپتہ کارکنان کے معصوم بچوں ،انکے والدین اور بیویوں کا خیال کرکے کارکنان کو بازیاب کروادیں اور اگر وہ شہید ہوچکے ہیں تو ہمیں بتا دیا جائے تاکہ ہمیں صبر آجائے ۔ ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا نے کہا کہ حق پرست شہداء نے تحریک کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دے دیا لیکن کبھی کسی طاقت کے آگے سر نہیں جھکایااس لئے ہم اپنے ان ساتھیوں کو یاد کرنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 9دسمبر کو یوم شہداء مناتے ہیں ، یہ دن ہمارے لئے اس عہد کا دن ہے کہ ہم بھی تحریک کے فکر و فلسفے کو آگے بڑھانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں اور اس وقت تک جدوجہد کرتے رہیں جب تک ہمیں ہمارے حقوق نہیں مل جاتے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے شہداء کی قربانیوں کے لہو کا ثمر تھاجس کی بدولت 5دسمبر کا دن ایم کیوا یم کی ایک اور کامیابی کا دن تھا جس پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔
رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی نے کہاکہ پاکستان کے گلے سڑے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہد شروع کرنا ہمارا جرم بنا جس کی پاداش میں ہزاروں کارکنان کو شہید کیا گیا ،ہزاروں اسیر اور سینکڑوں کارکنان لاپتہ کردئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن پاکستان بچانے کیلئے فوج کے شانہ بشانہ ہے،ملک میں کبھی بھی کوئی قدرتی آفت یا مصیبت آئی تو ایم کیوا یم کے کارکنان نے اپنی خدمات دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم نے کبھی اپنے شہیدوں کو فراموش نہیں کیا اور یہ واحد جماعت ہے جس نے اپنے شہدا ء کو یاد رکھنے کیلئے شہداء یادگار قائم کی ،ہمیں یقین ہے کہ ایک روز شہداء کاعظیم لہو رنگ لائے گا اور پاکستان دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ملک بن کر اُبھرے گا۔رکن رابطہ کمیٹیمحترمہ زریں مجید نے کہاکہ 9دسمبر کا دن حق پرست شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی قوم اور آنیوالی نسلوں کی بقاء و سلامتی کیلئے صعوبتیں برداشت کیں اور اپنی جانیں قربان کر دیں ،اس قوم کی ماؤں،بیٹیوں نے اپنے پیاروں کو قوم کیلئے قربان کردیا اور آج بھی ثابت قدم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بنانے کیلئے ہمارے آباء و اجداد نے 20لاکھ جانوں کے نذرانے دئیے ہیں اور آج انکی اولادیں ہی جنا ب الطاف حسین کی قیاد ت میں پاکستان بچانے کی جدوجہد میں جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں جس میں جناب الطا ف حسین کا اپنے گھر کا لہو بھی شامل ہے۔رکن رابطہ عارف خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ حق پرست شہداء کے لہو میں جناب الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین کا لہو بھی شامل ہے جبکہ ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت ایم کیوا یم کو مٹانے کی خواہش رکھنے والے نامراد ہیں، شہداء کبھی نہیں مرتے وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے پاکستان میں بسنے والے مظلوموں کیلئے اپنی نوجوانی اور زندگی وقف کردی یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں لوگ جنا ب الطاف حسین کے دئیے ہوئے نظریے کیلئے قربانی دینے کیلئے ہمیشہ تیارہیں۔رکن رابطہ کمیٹیمحمد کمال ملکنے کہاکہ ایم کیوا یم کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے آج کا اجتماع دیکھ لیں یہ واحدتحریک ہے جس نے پاکستان بچانے کیلئے سب سے زیادہ جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور یہی طاقت ہے جو ایم کیوا یم کو تمام تر مصائب اور مشکلات کے باوجود زندہ رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ مختلف نجی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ایم کیوا یم کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والے سمجھ لیں کہ یہ تحریک نوجوانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے اس کو دبانا ناممکن ہے،ایم کیو ایم کے 150سے زائد کارکنا ن لاپتہ ہیں میں اداروں سے اپیل کرتاہوں کہ ان کارکنان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ انکے معصوم بچوں اور والدین کو صبر آجائے۔رکن رابطہ گلفراز خان خٹک نے کہاکہ ہزاروں شہداء کی قربانیوں کے صدقے میں تحریک آج ترقی و کامیابی کی منازل کو طے کر رہی ہے اب ہمارے لئے خود احتسابی کا وقت ہے کہ ہم تحریک اور قوم کی فلاح کیلئے اپنے کردار پر نظر ڈالیں اور اپنی غلطیوں ، خامیوں کا ازالہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو آزاد پیدا کیاہے لیکن ہم اپنی کمزوریوں کے سبب غلاموں جیسی زندگی گزار رہے ہیں لہٰذا 9دسمبر کادن ہمارے ضمیر کو جگانے کا دن ہے ۔
 تصاویر

10/1/2024 7:27:38 PM