Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ستم کی سرحد عبو ر کرکے شہید حق مسکرا رہے ہیں ،9دسمبر ایم کیوا یم کی جانب سے یوم شہداء کا پر عقیدت اجتما ع


ستم کی سرحد عبو ر کرکے شہید حق مسکرا رہے ہیں ،9دسمبر ایم کیوا یم کی جانب سے یوم شہداء کا پر عقیدت اجتما ع
 Posted on: 12/9/2015
ستم کی سرحد عبو ر کرکے شہید حق مسکرا رہے ہیں ،9دسمبر ایم کیوا یم کی جانب سے یوم شہداء کا پر عقیدت اجتما ع 
شہداء کی ماؤں، بہنوں، والدین،رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، اراکین سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
کراچی ۔۔۔9دسمبر2015ء
حق پرستی کی جدوجہد میں مظلوم و محروم طبقے کے غصب شدہ حقوق حاصل کرنے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے ہزاروں شہداء کی یاد اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایم کیوا یم کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی 9دسمبرکو یوم شہداء روایتی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس سلسلے میں یادگار شہداء سے متصل جناح گراؤنڈ میں بڑا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون حق پرست شہداء کے اہل خانہ، ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینرزکہف الوریٰ ، سید شاہد پاشا،اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق، زاہد منصوری ،عبد الحسیب،عادل خان،ارشد حسن،کمال ملک،اقبال مقدم،محمد حسین،اسلم آفریدی،عارف خان ایڈوکیٹ ،عبد القادر خانزادہ،گلفراز خان خٹک،محترمہ زریں مجید، محترمہ ریحانہ نسرین ،سینئر رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران،سیکٹرز و یونٹس کے کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے یادگار شہداء کو چاروں جانب سے مختلف اقسام کے پھولوں سے مزین کیا گیاتھا ،جبکہ جناح گراؤنڈ میں عظیم الشان پنڈال تشکیل دیا گیا تھا، پنڈال میں ایک جانب شہداء کے والدین، ماؤں ، بہنوں بیٹھنے کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا تھا،ایک جانب میڈیا نمائندگا ن پریس گیلری قائم کی گئی تھی جس میں کوریج کیلئے آنیوالے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی۔مرکزی اجتما ع سے ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر محمد عامر خان ،ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا،اراکین رابطہ کمیٹی ،شبیر احمد قائم خانی،محترمہ زریں مجید، عارف خان ایڈوکیٹ،محمد کمال ملک،گلفراز خان خٹک نے خطا ب کیا ۔ ۔شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صبح سے ہی یادگار شہداء پر مختلف علاقوں سے آنیوالے قافلوں کی جانب سے پھول نچھاور کرنے اور سلام تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔اس موقع پر ایم کیو ایم ویب ٹیم اور ویڈیوسیکشن کی جانب سے شہداء کو خراج عقید ت پیش کرنے کیلئے ’’ ہاں مگر ہُوا تو ہے ‘‘ کے عنوان سے خصوصی ٹھیٹر بھی پیش کیا گیا تھاجس کے بعد شرکاء اجتماع کی آنکھوں میں آنسوں آگئے ۔ 












10/1/2024 7:24:04 PM