Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہئیے، جنا ب الطاف حسین


 خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہئیے، جنا ب الطاف حسین
 Posted on: 12/9/2015
اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، قائد ایم کیو ایم الطاف حسین
خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہئیے، جنا ب الطاف حسین
کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام پر ظلم و جبر کی انتہا کی گئی اور اُنہیں اپنے ہی شہر میں اجنبی بنا دیا گیا، قائد ایم کیو ایم 
بلدیاتی انتخابات میں دنیا نے دیکھا کہ قدرت نے ایم کیو ایم اور حق پرست عوام کوسُرخرو کیا، قائد ایم کیو ایم الطاف حسین
بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد اور میرپور خاص کے عوام نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیاکہ وہ منفی پروپیگنڈوں میں آنے والے نہیں ہیں، الطاف حسین 
عوام حق پرست بلدیاتی اُمیدواروں کا ساتھ صوبے سے اختیارات حاصل کرنے کے لئے بھی دے گی ،قائد ایم کیو ایم الطاف حسین
ایم کیو ایم کے کارکنان سمیت ماؤں ،بہنوں ، نوجوانوں ، بزرگوں اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو حق پرست نمائندوں کو کامیابی کرانے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ، الطاف حسین 
حیدرآباد میں زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی اور شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلیفونک گفتگو
حیدرآباد۔۔۔۔9 ، دسمبر ، 2015 ء 
ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹنا شروع ہو جاتاہے باطل قوتوں کے عوام کو ایم کیو ایم سے متنفر کرنے اور ختم کرنے کے تمام ترجھوٹے اور گھناؤنے عملی ہتھکنڈوں کے باوجود کراچی ، حیدرآباد اور میرپورخاص کے عوام نے ثابت کردیا کہ حق کو مٹانے کی جتنی کوششیں کی جاتی ہیں حق اتنی ہی برق رفتاری سے پھیل کر ظلم کو مٹاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے حیدرآباد میں زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی اور شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جناب الطاف حسین نے مزید کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جب وہ حرکت میں آتی ہے تو بڑے بڑے دنیاوی بت لمحوں میں ریزہ ریزہ ہوجاتے ہیں خود کو طاقتور سمجھنے والوں کو اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہئیے ۔ قائد ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور حق پرست عوام پر ظلم و جبر کی انتہا کی گئی اور اُنہیں اپنے ہی شہر میں اجنبی بنا دیا گیا لیکن باوجود تمام تر خوفناک مظالم کے کارکنان اور حق پرست عوام نے صبر اور حق کا دامن تھامے رکھا اور بلدیاتی انتخابات میں دنیا نے دیکھا کہ قدرت نے ایم کیو ایم اور حق پرست عوام کوسُرخرو کیا ۔قائدِ تحریک الطاف حسین نے کہا کہ یہ بھی روشن سچائی ہے کہ حیدرآباد ، میرپور خاص سمیت سندھ کے دیگر علاقوں کے عوام حق کاساتھ دینے کی پاداش میں مسلسل تعصب اور ظلم کا شکار ہیں لیکن بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد اور میرپور خاص کے عوام نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ منفی پروپیگنڈوں میں آنے والے نہیں ہیں اور نیک اور بد میں بخوبی تمیز کرنا جانتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کا حل تعلیم یافتہ عام آدمی ہی بخوبی سمجھ اور انہیں حل کر سکتا ہے جس کی روشن مثال ایم کیو ایم ہے اور ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے یہ سلسلہ پاکستان میں رائج فرسودہ ، گلے سڑے ، بدبودار نظامِ حکومت کا جڑ سے خاتمہ کر کے دم لے گا۔ الطاف حسین نے کہاکہ موجودہ بلدیاتی نظام میں سازش کے تحت بلدیات کے بیشتر اختیارات صوبے نے اپنے قبضے میں رکھے ہیں لیکن جس طرح عوام نے بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرایا ہے اسی طرح عوام حق پرست بلدیاتی اُمیدواروں کاساتھ صوبے سے اختیارات حاصل کرنے کے لئے بھی دے گی۔ جناب الطاف حسین نے حق پرست بلدیاتی اُمیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ طاقت کو خدا کا عطیہ سمجھیں اور بلاتفریق عوام کی خدمت کریں ۔جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنان سمیت ایک ایک حق پرست ماں ، بہن ، نوجوان ، بزرگ، بچے، طلبہ و طالبات سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراب ترین حالات میں ایم کیو ایم کاساتھ دینے اور کامیابی سے ہمکنار کرانے پر اپنے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

10/1/2024 7:25:38 PM