بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی شہیدوں کی قربانیوں اور تحریک کے جانباز اور بہادر کارکنوں کی محنت و جانفشانی کا نتیجہ ہے۔ الطاف حسین
لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور لائنزایریا کے ساتھیوں نے نامساعد حالات کے باوجود تحریک کی کامیابی کیلئے کام کیا
کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں اور اللہ تعالیٰ نے تحریک کو فتح سے ہمکنار کیا
ایم کیوایم کی جدوجہد میں قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکنوں اور عوام نے بہت لہو دیا ہے اور وہ مستقل شہادتیں دے رہے ہیں
ایم کیوایم کے لانڈھی سیکٹر اور قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے آفس پر ذمہ داروں اور کارکنوں سے گفتگو، کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا
کراچی ۔۔۔ 6 دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی شہیدوں کی قربانیوں اور تحریک کے جانباز اوربہادرکارکنوں کی محنت وجانفشانی کانتیجہ ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے لانڈھی سیکٹراورقصبہ علی گڑھ سیکٹر کے آفس پر ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے لانڈھی سیکٹرآفس پر ذمہ داران وکارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں لانڈھی ، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور لائنزایریا کے ساتھیوں کوزبردست شاباش پیش کرتاہوں کہ جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجودڈٹ کرتحریک کی کامیابی کیلئے کام کیااورمیدان نہیں چھوڑا، کارکنوں کی قربانیاں رنگ لائیں اوراللہ تعالیٰ نے تحریک کو فتح سے ہمکنارکیا۔ انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ جس جس علاقے میں جائیں وہاں عوام کو میرا سلام ضرور کہیں۔ جناب الطاف حسین نے قصبہ علی گڑھ سیکٹرآفس پر ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں بلدیاتی انتخابات میں شاندارکامیابی پر سیکٹرکے تمام ذمہ داروں سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں انتخابات میں کامیابی کی مبارکبادپیش کی اورتحریک کی کامیابی کیلئے محنت سے کام کرنے پرایک ایک ذمہ داراورکارکن کودل کی گہرائی سے خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی جدوجہدمیں قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کارکنوں اورعوام نے بہت لہو دیا ہے اور وہ مستقل شہادتیں دے رہے ہیں، انکی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورتحریک اپنے مقصد کے حصول کی جدوجہد میں کامیابی حاصل کرے گی۔