بلدیاتی انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی پر میری اور اپنی جانب سے دو دورکعت شکرانے کے نفل ادا کریں۔الطاف حسین
غیرمسلم کارکنان وعوام اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق شکرانہ ادا کریں
لندن۔۔۔5، دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی فقیدالمثال کامیابی پرعوام کے تمام طبقات کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترنامساعد حالات اور پابندیوں کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کی شاندار کامیابی پر اللہ تعالیٰ کاشکرادا کرتے ہوئے ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تاریخ ساز کامیابی پر میری اور اپنی جانب سے دو دورکعت شکرانے کے نفل ادا کریں اور غیرمسلم کارکنان وعوام اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق شکرانہ ادا کریں۔